اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی اور جمعیت علما اسلام کے قائدین کے درمیان مذاکرات کے لیے ہونے والی ملاقات میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو ائی کا وفد مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں پی ٹی آئی قیادت سے مذاکرات کیلیے پارلیمنٹ لاجز پہنچا۔ جے یو آئی کے وفد میں سینیٹر کامران مرتضی بھی شامل تھے۔ 

مذاکرات کی بیٹھک میں پی ٹی ائی کی جانب سے اسد قیصر بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوئے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی معاملات پر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے بامقصد مذاکرات کیے گئے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

مرغی کے گوشت کی قیمت کٹی پتنگ کی طرح بلندسے بلند تر ہو گئی

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور جمیعت علمائے اسلام کے رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس ابھی ختم ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، جنید اکبر، عاطف خان، ایم این اے عامر ڈوگر اور اپوزیشن اتحاد کے ترجمان  اخونزادہ حسین یوسفزئی شریک ہوئے۔ جے یو آئی کی طرف سے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیئر رہنما سینیٹر کامران مرتضٰی نے اجلاس میں شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی اور کھلے لفظوں میں بحث ہوئی، اس بات پر اتفاق ہوا کہ جو پیشرفت آج کی ملاقات میں ہوئی اس پر ہم عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی حتمی رائے لینے کے بعد انشاءاللہ اسی رمضان ایک مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ عوام کے سامنے آئیں گے۔

ایک مرتبہ سپرٹیکس لاگو کرنے کے بعد کیا قیامت تک چلے گا؟جسٹس محمد علی مظہرکا استفسار

 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے درمیان کے مطابق پی ٹی ا

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اہم فیصلے متوقع سعودی ولی عہد شہباز شریف ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • جسٹس طارق جہانگیری معاملے پر اجلاس ہلڑبازی کی نذر
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، کسی ایک ملک پرجارحیت دونوں ملکوں پر جارحیت تصور ہو گی
  • ویانا: پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور آئی اے ای اے کے درمیان معاہدہ
  • وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع
  • اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا
  • بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
  • عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
  • فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، امت مسلمہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • چین اور امریکہ کے درمیان ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل کے لیے بنیادی فریم ورک پر اتفاق
  • وقف سیاہ قانون کے ختم ہونے تک قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رہیگی، مولانا ارشد مدنی