جعفر ایکسپریس پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی، بیان جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ترجمان بلوچ لبریشن آرمی جنید بلوچ کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مشکاف کے مقام پر ایک منظم کاروائی کے دوران ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر کے جعفر ایکسپریس کو روک لیا ہے، سرمچاروں نے تیزی سے ٹرین پر قبضہ جماتے ہوئے تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے جعفر ایکسپریس پر قبضہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، ترجمان بلوچ لبریشن آرمی جنید بلوچ کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مشکاف کے مقام پر ایک منظم کاروائی کے دوران ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر کے جعفر ایکسپریس کو روک لیا ہے، سرمچاروں نے تیزی سے ٹرین پر قبضہ جماتے ہوئے تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے، بی ایل اے یہ واضح وارننگ جاری کرتی ہے کہ اگر قابض فوج کی طرف سے کوئی بھی اپریشن کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برامد ہوں گے اور تمام سینکڑوں یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا جائے گا، جس کی ذمہ داری قابض فوج پر ہوگی۔ ترجمان جنید بلوچ کے مطابق یہ آپریشن بی ایل اے کی مجید بریگیڈ ایس ٹی او ایس اور فتح سکواڈ کے خصوصی سرمچار مشترکہ طور پر انجام دے رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی فوجی چڑھائی کی صورت میں سخت جوابی کاروائی کی جائے گی، جعفر ایکسپریس پر قبضے کے دوران اب تک چھ فوجی اہلکار شہید اور سینکڑوں مسافر حراست میں لیے جا چکے ہیں جس کے ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لاہور کو فتح کرلیا تو ملک میں جماعت اسلامی کا راج ہوگا، لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ : فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور کو جماعت اسلامی نے فتح کر لیا تو ملک میں جماعت کا راج ہوگا۔
لاہور میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری کی تقریب حلف برداری ہوئی، لیاقت بلوچ نے ضیاالدین انصاری سے امارت کا حلف لیا۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اگر اپنے نظریے کی طاقت پر قائم رہے تو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع عام ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں پہلے یک جماعتی نظام کی کوشش کی گئی اور بھٹو کا انتخاب کیا گیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک پاپولر شخصیت کو میدان میں اتارا گیا اور مینار پاکستان کا جلسہ منعقد ہوا، بانی پی ٹی آئی کو کامیاب جلسے کی وجہ سے لیا گیا۔