پاکستان کو عمران خان کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستان کو عمران خان کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کہتے ہیں جب ملک میں رول آف لا نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، آج پاکستان کو بانی کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، ہم پچھلے ہفتے جو کتابیں عمران خان خان کیلئے لائے تھے، وہ نہیں پہنچائی گئیں، بانی پی ٹی آئی کتابیں، بچوں سے بات چیت اور سیاسی لوگوں سے ملاقات کا ہمیشہ کہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اڈیالہ جیل کے اندر موجود کرنل صاحب نہیں ہونے دیتے، آج ان کے اصل وکلا کو اندر نہیں جانے دیا گیا، القادر کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جب سے ڈوگر کو لائے ہیں، ابھی تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی کیس نہیں لگا۔علیمہ خان نے کہا کہ سب سے زیادہ امن ملک میں بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں لے کر آئے تھے۔ملک میں اس وقت دہشتگردی بڑھ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں آپ کو سرمایہ کاری کے لئے دو چیزیں چاہیں، ایک قانون رول آف لا اور پاکستان میں امن استحکام۔
انہوں نے کہا کہ جب پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اڈیالہ کے باہر آئیں گے ہم بھی آئیں گے، ہمارے بھائی کو جب کتابیں نہیں ملیں گی۔علیمہ خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جائیں جن کا ان سے کام بھی ہو۔ ہمارے بھائی کو ریلیف ملنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں روزہ لگا ہے تب بھی میں یہی کہوں گی، لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: باہر آئیں علیمہ خان سے ملاقات خان کی
پڑھیں:
عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے، کارکنان حوصلے بلند رکھیں اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت ان کو رہا کروائیں گے۔وفد نے کہا کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے سے کارکنان میں ایک نئی امید جاگی ہے، پاکستان بھر سے کارکنان اور عوام کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔وزیر اعلیٰ نے وفد کی دعوت پر سندھ کا دورہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس متعلق شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔