وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے، حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خون بہانے والوں کو زمین پر جگہ نہیں ملے گی، دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائےگا۔ دشمن سن لے! بلوچستان میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان: جعفر ایکسپریس کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری، 80 مسافر چھڑا لیے

انہوں نے کہاکہ ریاست پر حملہ ناقابلِ برداشت، قاتلوں کو چن چن کر ماریں گے، عوام خوفزدہ نہ ہوں، ہم دشمنوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے تعاقب میں ہیں، بچ کر کوئی نہیں جائےگا، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ جعفر ایکسپریس پر حملہ قومی سلامتی پر حملہ ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بلوچستان میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں، قومی یکجہتی سے دشمنوں کی جڑیں کاٹ کر رکھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ میں دہشتگردی کے 2 واقعات، ماں بیٹا جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی

واضح رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو دہشتگردوں نے یرغمال بنا لیا ہے، جس میں موجود مسافروں کو چھڑانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جعفر ایکسپریس حملہ دہشتگردی سیکیورٹی فورسز میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس حملہ دہشتگردی سیکیورٹی فورسز میر سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان وی نیوز انہوں نے کہاکہ جعفر ایکسپریس پر حملہ

پڑھیں:

 بھارت نے اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈالا، ترکی بہ ترکی جواب دیں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہاہےکہ  بھارت نے اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،بھارتی اقدامات سے ناپختگی نظرآئی،ہمسایہ ملک کو ترکی بہ ترکی جواب دیاجائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ پاکستان پہلگام واقعہ کی مذمت کرتاہے اس حوالےسے پاکستان پرالزامات بے بنیادہیں،    بھارت نے دہشت گردی کے کوئی شواہدفراہم نہیں کئے ،دہشت گردی کے  واقعہ کااس طرح غصہ نکالنامناسب نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے جو اعلانات کئے ہیں وہ غیرمناسب ہیں،شایدنریندرمودی کی طرف سے یہ ایک ساسی اقدامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی اقدامات کے تناظرمیں کل قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاگیاہے ۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • مودی کا پہلگام حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کا دنیا کے آخری کونے تک پیچھا کرنے کا عزم
  • شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ،بہتر ہوتا شواہد  پیش  کئے جاتے، سعد رفیق
  •  بھارت نے اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈالا، ترکی بہ ترکی جواب دیں گے،اسحاق ڈار
  • پہلگام حملہ: آئی پی ایل میں آتش بازی نہیں ہوگی، کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھیں گے
  • خوارج کا فساد فی الارض
  • سیاحوں پر حملہ بھارتی ایجنسی کی ہی دہشتگردی ہے، جلیل عباس جیلانی
  •  کینالزتنازع:  نظرآرہاہے کہ معاملہ  جلد حل ہوجائے گا ،وزیراعلیٰ سندھ
  • بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی
  • پاکستان کا جھنڈا جلانے والی کارکن کا تعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ہی تھا، سرفراز بگٹی
  • پاکستان اور روس کا دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کا عزم