ایشیائی ترقیاتی بینک کی گرانٹ ترکیہ اور شام کے متاثرین کیلئے استعمال کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والی 3 کروڑ ڈالر کی گرانٹ ترکیہ اور شام کے متاثرین کیلئے استعمال کر نے کا انکشاف ہوا ہے۔
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مواصلات، این ڈی ایم اے اور پاکستان پوسٹ کے سال 2023-24 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والی 3 کروڑ ڈالر کی گرانٹ ترکیہ اور شام کے متاثرین کیلئے استعمال کر نے کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد سیلاب متاثرین کیلئے تھی اس کا دیگر استعمال غیر قانونی ہے، این ڈی ایم اے ابھی تک ایشیائی ترقیاتی بینک کو رقم کے استعمال پر مطمئن نہیں کر سکی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بردار ممالک کی فوری امداد کیلئے اپنے اسٹاک کو استعمال کیا جاتا ہے اس کو بعد میں پھر حاصل کر لیا جاتا ہے، ہم نے جو اسٹاک استعمال کیا اس کو دوبارہ حاصل کر لیا گیا۔
اس موقع پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جب گرانٹ یا قرض کا استعمال درست نہیں کیا جاتا تو ڈونرز سے مزید امداد بھی نہیں ملتی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی گرانٹ کے غلط استعمال پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سے پوچھا جائے۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے 2023 میں اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکرٹری سے رقم کے استعمال پر پوچھا تھا، بینک نے اپنی رپورٹ کیلئے رقم کے استعمال کی تفصیلات مانگی ہیں جو ابھی تک نہیں دی گئی۔
پی اے سی نے ہدایت کی کہ اس معاملے کو ڈی اے سی میں حل کر کے اور بینک کی رپورٹ کے ساتھ منسلک کر کے کمیٹی میں پیش کریں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ این ڈی ایم اے نے 35 ارب روپے کے فنڈز کو نیشنل بینک اکاؤنٹ میں رکھ کر اسٹیٹ بینک کی طرف سے مقرر کردہ منافع سے کم منافع دیا جس سے این ڈی ایم اے کو 80 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایشیائی ترقیاتی بینک متاثرین کیلئے ڈی ایم اے کی گرانٹ بینک کی
پڑھیں:
شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
ویب ڈیسک:سیاحتی مقام کالام مٹلتان میں شادی کی خوشیاں اس وقت مانند پڑ گئیں جب کھانے سےمبینہ طورپر درجنوں افراد کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو طبی امداد فراہم کی ۔
وادی کالام کے علاقے مٹلتان میں عبدالقیوم نامی شخص کے گھر شادی کی تقریب کے دوران کھانے سے مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق تقریباً 45 افراد متاثر ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
نیوزی لینڈ کے بیٹرکین ولیمسن کا ٹی 20 فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان
ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موقع پر ہی بیشتر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ آٹھ سے زائد افراد کو کالام اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے ۔