Express News:
2025-11-03@08:03:41 GMT

کراچی: فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

شاہ لطیف ٹاؤن منزل پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ امین علی کے نام سے کی گئی۔

انویسٹی گیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک شخص کے خلاف شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مدعیہ معروف بی بی نے شوہر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ مدعیہ نے گزشتہ روز سر راہ ایک شخص کو شناخت کر کے انویسٹی گیشن پولیس سے رابطہ کر کے اطلاع دی اور بتایا کہ شوہر پر فائرنگ کرنے والا مبینہ شخص یہاں موجود ہے جس پر انویسٹی گیشن پولیس موقع پر پہنچی تو مدعیہ کی نشاندہی پر پولیس اس کے پاس گئی تو اس نے اسلحہ نکال لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران خاتون پر بھی فائرنگ کی گئی۔

انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے بھی ہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ موقع پر عوام کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور ان میں شامل افراد کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔تاہم، فوری طور اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ امین علی کس کی گولی لگی تھی جبکہ اس کے قبضے سے نائن ایم  ایم پستول بھی ملا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن کی گئی

پڑھیں:

دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
  • کراچی میں دلخراش حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک
  • برطانیہ کی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • بھارت : مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک
  • پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے