سپر ٹیکس کیخلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
سپر ٹیکس کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔
سماعت کے آغاز میں وکلا کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں اسی نوعیت کی انٹرا کورٹ اپیلیں زیر التوا ہونے کی نشاندہی کی گئی۔
نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان سپریم کورٹ کے پاس زیرالتوا مقدمات اپنے پاس منتقل کرنے کا آئینی اختیار موجود ہے، آئینی ترمیم کے بعد مقدمات کی منتقلی کا اختیار واضح کر دیا گیا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیا مقدمات منتقلی کے لیے کسی تحریری درخوست کی ضرورت ہوگی، مخدوم علی خان کا موقف تھا کہ عدالت کی استدعا بھی زبانی درخواست شمار ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ عدالت سوموٹو اختیار استعمال کرتے ہوئے بھی مقدمات منتقل کر سکتی ہے۔
مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ مقدمات منتقلی کے اختیار کو آرٹیکل 187 کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے گا، آئینی بینچ نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم دیدیا۔
نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف اپنے گزشتہ سماعت سے جاری دلائل کا آغاز کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد زیر التوا سپر ٹیکس سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد زیر التوا سپر ٹیکس سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ مخدوم علی خان سپریم کورٹ زیر التوا سپر ٹیکس
پڑھیں:
تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا معاملہ، جرمن کمپنی کا پی اے اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
فائل فوٹو۔اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر ای گیٹس تنصیب کے منصوبے کے حوالے سے جرمن کمپنی کے نمائندگان نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید بھی ملاقات میں موجود تھے۔
پی اے اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر ای گیٹس سے متعلق سروے مکمل کرلیا گیا۔
پی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹس سے متعلق سروے کل ہوگا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ای گیٹس سیکیورٹی میں بہتری، خود کار عمل اور انسانی عمل دخل پر انحصار کم کریں گے۔