کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع، درجہ حرارت کیا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں آج سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان جبکہ کل تندوتیز سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 جبکہ کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
مزید پڑھیں؛ کراچی میں گرمی کی موجودہ لہر کب تک برقرار رہے گی؟
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.
واضح رہے کہ منگل 11 مارچ کو شہر میں بدستور گرم دن ریکارڈ ہوا، پارہ 39.5 ڈگری رہا اور نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب شہری ہیٹ ویو سے بچ گئے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
توانائی کی بچت،درجہ حرارت پر قابوپانے کیلئے جدید تھرمل پینٹ تیار
بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور شہری علاقوں میں ’اربن ہیٹ آئی لینڈ‘ جیسے عوامل نے ماحولیاتی ماہرین اور سائنسدانوں کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ایسے حالات میں توانائی کی بچت اور حرارت پر قابو پانے کے لیے جدید سائنسی حل کی تلاش میں تیزی آ گئی ہے۔
اسی تناظر میں امریکا، چین، سنگاپور اور سوئیڈن کے سائنسدانوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے ایک جدید تھرمل پینٹ تیار کیا ہے۔ یہ پینٹ نہ صرف سورج کی روشنی کو مؤثر طریقے سے منعکس کرتا ہے بلکہ حرارت کو خارج کر کے عمارتوں کو قدرتی طور پر ٹھنڈا رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
تحقیقی نتائج کے مطابق یہ پینٹ دوپہر کے وقت بھی عمارتوں کا درجہ حرارت عام رنگ کے مقابلے میں 5 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رکھ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ پینٹ کسی گرم علاقے میں واقع چار منزلہ رہائشی عمارت کی چھت پر استعمال کیا جائے تو سالانہ تقریباً 15,800 کلو واٹ بجلی کی بچت ممکن ہے۔
یہ تھرمل پینٹ صرف عمارتوں تک محدود نہیں بلکہ اسے گاڑیوں، ٹرینوں اور برقی آلات پر بھی مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ پینٹ صرف ایک ہزار عمارتوں پر استعمال کیا جائے تو اتنی توانائی بچائی جا سکتی ہے جو ایک سال میں 10,000 ایئرکنڈیشنرز کو چلانے کے لیے کافی ہو۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے اب کسی بھی نئی ایجاد کی متوقع کارکردگی کو پہلے ہی جانچنا ممکن ہو گیا ہے، جس سے تحقیق نہ صرف تیز بلکہ کم خرچ بھی ہو گئی ہے۔
یہ تھرمل پینٹ نہ صرف گرمی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کا حل فراہم کرتا ہے بلکہ توانائی کی بچت اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ میں بھی ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسی ایجادات دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جاری کوششوں کو مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
Post Views: 1