اپنے بیان میں صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں کی جانب سے ہر مسئلے کا حل طاقت کے استعمال سے کرنے کے نتیجے میں آج ملک شدید سیاسی، معاشی اور سیکورٹی مسائل کا شکار ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے، سول اور سیکورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنانے سمیت درجنوں افراد کی ہلاکت کے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ، سیکورٹی ادارے عوام کو ”سب ٹھیک ہے“ کی خبریں سناتے رہے، لیکن بلوچستان اور کے پی دہشتگردی کی آگ میں جل رہے ہیں، معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت عمل ہے، مذاکرات اور محرومیوں کو ختم کرنا ہی بلوچستان کے مسئلہ کا حل ہے۔ اپنے بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ حالیہ چند دنوں میں کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے بڑے حملوں سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ محسن نقوی اور شہباز شریف کی حکومت امن و امان کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج اور کے پی و بلوچستان میں دہشتگردی کا جن بے قابو ہونے کے نتیجے میں آئے روز سینکڑوں نہتے عام شہری اور سیکورٹی اہلکار شہید ہو رہے ہیں، لیکن حکمران اتحاد حزب اختلاف اور میڈیا کی آواز کو دبانے کیلئے اوچھے ہتکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ حکمران اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ہر مسئلے کا حل طاقت کے استعمال سے کرنے کے نتیجے میں آج ملک شدید سیاسی، معاشی اور سیکورٹی مسائل کا شکار ہو چکا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری فارم 47 کے ذریعے جعلی حکومت قائم کرنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹرینوں اور بسوں کی حفاظت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رونما ہونے والے واقعات انتہائی دلخراش ہیں، جماعت اسلامی کسی بھی قسم کے تشدد کی بھرپور مذمت کرتی ہے، بلوچستان میں احساس محرومی کا خاتمہ کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کاشف سعید شیخ نے بلوچستان میں اور سیکورٹی نے کہا کہ

پڑھیں:

²بلوچستان: تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے شہر تربت کے قریب سرحدی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سرحدی علاقے مند شند میں گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا.جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دہشتگردوں نے ضلع کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیانی علاقے شند میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔یہ حملہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی لہر کا تسلسل ہے. جس میں دشمن عناصر دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت جرائم کے خاتمے اورقیام امن میں سنجیدہ نہیں، کاشف شیخ
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی چلڈرن غزہ مارچ کل ہوگا
  • بلوچستان: شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے
  • ڈھاکا یونیورسٹی میں انقلاب کی نوید
  • میئر کراچی کی گھن گرج!
  • صیہونی مخالف اتحاد، انتخاب یا ضرورت!
  • بلوچستان: دشت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید
  • عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز
  • ہم ہرگز یورپ کو اسنیپ بیک کا استعمال نہیں کرنے دینگے، محمد اسلامی
  • ²بلوچستان: تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق