کراچی میں پی ٹی آئی مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق کیس فائل ہونے سے پہلے انتقال کر گئے تھے، مرحوم شخص کے خلاف کیس کیسے قابل سماعت ہوسکتا ہے؟ درخواست گزار کے حاصل کردہ یکطرفہ فیصلے کی شفافیت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا ہے، ارسلان خالد نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق رینٹ کنٹرولر کورٹ نے انصاف ہاؤس کے کرائے کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر مختصر حکم جاری کردیا، عدالت نے انصاف ہاؤس کے 3 کمرے مالک کے حوالے کر دیئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق کیس فائل ہونے سے پہلے انتقال کر گئے تھے، مرحوم شخص کے خلاف کیس کیسے قابل سماعت ہوسکتا ہے؟ درخواست گزار کے حاصل کردہ یکطرفہ فیصلے کی شفافیت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔
ارسلان خالد کی جانب سے مالک مکان اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والا کرائے کا معاہدہ مختلف ہیںِ، ایسی صورت میں عارضی طور پر حکم امتناع برقرار رکھنا ضروری ہے، انصاف ہاؤس خالی کرانے کے لیے میسرز زولٹیک پرائیویٹ لمٹیڈ نے کیس دائر کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی ساڑھے 3 سال تک وفاق اور پنجاب میں حکومت رہی ہے، جب کہ گزشتہ تقریباً ڈیڑھ دہائی سے خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت بھی یہی جماعت چلا رہی ہے۔ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر ہیں، تاہم ماضی قریب کی حکمران جماعت رہنے والی پی ٹی آئی کو اپنے مرکز کے کرائے کے تنازع کے حوالے سے عمارت خالی کروانے کے کیس کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انصاف ہاؤس پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار
اے وی سی سی، سی آئی اے اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 20 اپریل کو کراچی سے اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب جبکہ اغوا کار گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار
یاد رہے کہ 20 اپریل 2025 کو مغوی غیور عباس ولد مرید عباس عمری 21 سالہ گھر سے اقراء یونیورسٹی جانے کے لیے نکلا تھا جس کو تھانہ بلوچ کالونی کی حدود سے نامعلوم مسلح اغواکاروں نے اغوا کرلیا تھا اور اس کی رہائی کے عوض 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق مذکورہ مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج ہوا اور تفتیش اے وی سی سی، سی آئی اے کو منتقل کردی گئی تھی۔
ایس ایس پی AVCC/CIA کراچی نے ڈی ایس پی آپریشن اور ایس ایچ او اے وی سی سی کی سربراہی میں سی پی ایل سی کے ہمراہ ایک پولیس ٹیم تشکیل دی۔
مزید پڑھیے: کراچی: اغوا برائے تاوان و قتل کے 4 ملزمان کو پھانسی کی سزا
پولیس ٹیم اور سی پی ایل سی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے قیوم آباد کراچی میں مشترکہ کاروائی کرکے مغوی غیور عباس کو بحفاظت بازیاب کروالیا اور 2 اغواکاروں کو گرفتار کیا۔
گرفتار اغواکاروں کی شناخت منیر سولنگی ولد اللہ ورایو اور آفتاب سولنگی ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی۔
مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار
مقدمے کی ابتدائی تفتیشی کاروائی مکمل کرنے کے بعد مغوی غیور عباس کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے بازیابی پر متعلقہ ایس ایس پی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ای وی سی سی سی آئی اے سی پی ایل سی غیور عباس کراچی مغوی بازیاب