کےالیکٹرک کی جنوری 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کےالیکٹرک نے جنوری 2025ء کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی مانگی ہے، درخواست کے مطابق اس کمی کا ریلیف 4 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا کےالیکٹرک کی درخواست پر 20 مارچ کو سماعت کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
— فائل فوٹوانسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کارروائی کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ، چمن، گڈانی میں مختلف کارروائیوں میں آئس، چرس اور ہیروئن کی بڑی مقدار بر آمد کر لی گئی۔
کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گڈانی میں قومی شاہراہ کے قریب 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
چمن میں کارروائی کر کے ملزم سے 530 گرام ہیروئن اور 610 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کی جاری ہے۔