استحکام پاکستان پارٹی کو ایک اور جھٹکا، اہم رہنما نے راہیں جدا کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ذرائع کے مطابق صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آئی پی پی کو خیرباد کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سردار تنویر الیاس نے اتوار کے دن گورنر پنجاب سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ایک اور رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔ ذرائع کے مطابق صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آئی پی پی کو خیرباد کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سردار تنویر الیاس نے اتوار کے دن گورنر پنجاب سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی شمولیت کی دعوت دی تھی۔ یاد رہے کہ سردار تنویر حیدر نے نو مئی کے واقعہ کے بعد تحریک انصاف سے راہیں الگ کرکے آئی پی پی جوائن کی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس نے ذرائع کے مطابق
پڑھیں:
شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
وزیراعظم سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔