اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبرنگار خصوصی+ اے پی پی) وزیراعظم شہبازشریف نے ٹرین حملے پر گفتگو کرتے کہا کہ دہشت گرد امن کیلئے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے اور یرغمال شہریوں کو بحفاظت  بازیاب کرنے پر پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوج کے سپہ سالار کی متحرک قیادت کی بدولت جعفر ایکسپریس آپریشن کی بغیر کسی بڑے نقصان کے تکمیل ممکن ہوئی۔ آپریشن انتہائی مہارت کے ساتھ کیا گیا۔ ہمارے بہادر جوانوں اور افسروں نے بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے  33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کا دین اسلام اور اس ملک سے کوئی تعلق نہیں۔ معصوم شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو ہر محاذ پر شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں۔ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ دہشتگرد حملے سے پوری قوم صدمے میں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آج دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے جہاں وہ امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی اور دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔ دوران اجلاس سکیورٹی ادارے جعفر ایکسپریس آپریشن کی مکمل تفصیلات بتائیں گے جبکہ وزیراعظم سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جعفر ایکسپریس کے حوالے سے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ابھی میری وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مجھے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردی کے گھناؤنے حملے کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر پوری قوم غم زدہ ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف سے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور نے ملاقات کی۔ چیمبرز صدور نے معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی تعریف، مشاورت پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزارتیں چیمبرز کی مشاورت اور تجاویز پر پالیسی اقدامات کا لائحہ عمل پیش کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کا حصول پہلا زینہ ہے۔ ملکی ترقی کا سفر اب شروع ہوا ہے۔ تمام وزارتیں چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کے بعد بجٹ کے لئے لائحہ عمل پیش کریں۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ تاجروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ حکومت بھرپور ساتھ دے گی۔ کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔ تاجر ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے سسٹم میں اصلاحات پر تجاویز دیں۔ شرکاء نے کہا کہ آپ کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بجٹ کے مشاورتی عمل میں شامل کرنا خوش آئند ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم نے کہا کہ جعفر ایکسپریس شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات، زرعی تباہی اور لائف اسٹاک کے خسارے پر غور کے لیے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو ہدایت کی کہ نقصانات کا جامع، حقیقت پسندانہ اور بروقت تخمینہ لگایا جائے تاکہ بحالی و امدادی کاموں کے لیے واضح اور مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دی جا سکے۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ تمام صوبے اور متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگائیں۔  نقصانات میں صرف جانی یا مالی نقصان ہی نہیں بلکہ فصلوں کی تباہی، لائف اسٹاک، اور ذرائع مواصلات کی بحالی کو بھی شامل کیا جائے۔  سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے زرعی اقدامات اور موزوں فصلوں کی دوبارہ کاشت پر فوری توجہ دی جائے۔  سپارکو کی مدد سے سیٹلائٹ اسسمنٹ کروائی جائے تاکہ تباہ کاریوں کی درست تصویر سامنے آ سکے۔
انہوں نے کہاکہ سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی کو ترجیح دی جائے۔  وزراء اور ادارے متاثرہ عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں۔
وزیراعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ کے اب تک کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے صوبوں نے بروقت اور موثر ردعمل دیا، جو قابلِ تعریف ہے۔
 اداروں کی بریفنگ اور ابتدائی تخمینے
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور دیگر اداروں کی جانب سے اب تک کیے جانے والے امدادی اور بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ  گنے، کپاس اور چاول جیسی فصلوں کے نقصانات کے تخمینے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
پانی کی سطح کم ہونے کے بعد اگلے 10 سے 15 دنوں میں مکمل جائزہ رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔
وزیراعظم نے اجلاس کے اختتام پر زور دیا کہ متاثرہ علاقوں کی بحالی صرف حکومتی فریضہ نہیں بلکہ قومی ذمہ داری ہے۔ ہم سب کو مل کر، منظم انداز میں، متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔”

اجلاس میں شریک اہم شخصیات
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 26 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس؛ وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، شہباز شریف
  • قطر اور فلسطین کے ساتھ بنگلہ دیش کا غیر متزلزل اظہار یکجہتی، اسرائیل کو نکیل ڈالنے کا مطالبہ
  • رہنماء کی گرفتاری قابل مذمت، کسی دباؤ میں نہیں آئینگے، جے یو آئی کوئٹہ
  • عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں
  • عرب اسلامی سربراہ اجلاس: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد ، ترک صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں