جعفر ایکسپریس حملہ: کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکا ئونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
جعفر ایکسپریس حملہ: کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکا ئونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جعفر ایکسپریس حملے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر بانی پی ٹی آئی خود بھی غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع سیاست کا نہیں بلکہ غم بانٹنے کا ہے اور ہم شہدا کے لیے دعا گو ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکانٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، تاہم پی ٹی آئی لاکھوں اکانٹس کو کنٹرول نہیں کر سکتی اور بعض لوگ پی ٹی آئی کا لبادہ اوڑھ کر ٹویٹس کرواتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ صورتحال کا ادراک کرنا ضروری ہے اور یہ وقت پاکستان کی اصل آواز سننے کا ہے، خاص طور پر بلوچستان کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنا ہوں گے اور کسی جماعت کو ختم کرنے کے بجائے اتحاد کی راہ اپنانا ہوگی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب تک آئین کی بالادستی یقینی نہیں بنائی جاتی، ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ عمر ایوب کو اس اہم معاملے پر بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، حالانکہ سیاست عوام اور ریاست کے درمیان ایک راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے جوانوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا اور قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ حالات کی سنگینی کو سمجھے۔ بلوچستان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں جمہوریت کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل حل کیے جا سکیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی
پڑھیں:
سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں‘ سلمان اکرم راجہ
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بچوں کو نہ صحت کی سہولت میسر ہیں اور نہ معیاری تعلیم کی، سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
حیدرآباد میں پی ٹی آئی رہنما محسن گھمن کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی محکومیت کو قبول نہیں کرتے اور جھوٹ سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کا دن پاکستانی قوم کی سیاسی شعور کا مظہر تھا جب عوام نے حق رائے دہی استعمال کر کے اپنا فیصلہ دیا لیکن اس دن عوامی مینڈیٹ کو مسترد کر کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ بعض قوتیں تحریکِ انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔