وزیراعظم ٹرین حملے کے خلاف اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے، فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
وزیراعظم ٹرین حملے کے خلاف اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے، فاروق ستار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم سانحہ جعفر ایکسپریس پر اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بلوچستان واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے، تمام سیاسی جماعتیں صرف مذمت تک نہ رہیں عملی طورپر دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل سامنے لائیں، سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام میں جو کمی ہے اسے دور کرنا چاہیے، ہمیں مل کر دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل سامنے لانا ہوگا، صدر پاکستان کے خطاب پر بات کرنا چاہتا تھا مگر نہیں کرنا چاہتا آج قومی سلامتی کا ایشو ہمارے لئے اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
فاروق ستار نے کہا کہ اے پی ایس پر حملے کی طرح قوم کو متحد کرنا ہوگا، اے پی ایس کے وقت فوجی و عسکری و اپوزیشن قیادت نے مشاورت کی، یہ نیشنل ایکشن پلان اسی قومی مشاورت یا اے پی سی کا نتیجہ تھا، بلوچستان میں امن و امان کا سب سے پہلا اثر کراچی پر ہوتا ہے نیشنل ایکشن پلان میں آرٹیکل 140پر حقیقی عمل کیا جائے لکھا ہے مگر آج ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم عوام سے رابطے میں نہیں ہیں آج پاکستان میں ریاست کے اندر ریاست بن رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج حکومت اور اپوزیشن طے کریں کہ اگلے دس سال ملک کو کیسے چلانا ہے؟ قومی ایجنڈا بنانے کی ضرورت ہے سندھ میں بدترین حکمرانی ہوگی تو دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگا بلوچستان میں آپریشن ہوگا تو وہاں سے دہشت گرد کراچی بھاگیں گے، اے پی ایس کے وقت کی طرح وزیر اعظم اے پی سی بلائیں اور اے پی سی قومی ایجنڈا طے کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، پورا صوبہ ایڈہاک ازم پر چلایا جارہا ہے، جب تک بلدیاتی بااختیار نظام نہیں بنے گا عوام کی جمہوریت میں موثر شرکت نہیں ہوگی، آج کراچی میں طلبا جو اسی فیصد پاس ہوتے تھے اب تیس فیصد پاس ہورہے ہیں آج کراچی میں میرٹ کا قتل عام ہورہا ہے ہر زبان و علاقہ کا فرد کراچی میں رہتا ہے۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ میثاق جمہوریت کے مطابق عدلیہ کے بارے میں 26 ویں آئینی ترمیم لائی گئی، میثاق جمہوریت کے مطابق مقامی حکومتوں کو کب بااختیار کیا جائے گا ؟
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی ایجنڈا طے کرے نیشنل ایکشن پلان اے پی سی بلائیں فاروق ستار نے کہا کہ کے خلاف پی ایس
پڑھیں:
فیصلہ کرنا ہوگا قوم آئین کیلئے اٹھے گی یا نہیں، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا یہ قوم آئین کے لیے اٹھے گی یا نہیں؟
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج اہل خانہ کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فیصل ملک کے علاوہ 4 نام اڈیالہ حکام نے اپنی مرضی سے ڈالے، ملاقات کےلیے ناموں کے حوالے سے تحریک انصاف احتجاج کرے گی۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر انتظامی لوگ عمل کرنے میں بےبس نظر آتے ہیں، اگر یہی صورتحال ہے تو پھر ہم آئین پر مبنی ریاست میں نہیں رہ رہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ کے باہر پولیس اہلکاروں سے پوچھا کس کے حکم پر یہ ہو رہا ہے، ایسے نظام دیکھتے دیکھتے زمین بوس ہوجاتے ہیں۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ فیصل ملک نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کی جیت ہوگی، ہمیں الیکشن مہم نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سرحدوں کی حالت پر افسوس کا اظہار کیا، افغان مہاجرین کے ساتھ انسانی طریقہ اپنانا چاہیے تھا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکامی ہے کہ کوئی سرحد محفوظ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا معیشت کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کم ترین سرمایہ کاری گزشتہ سال ہوئی، بانی نے کہا کہ نوجوانوں کا روزگار بند کر کے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات تب ٹھیک ہوں گے جب انہیں حق حکمرانی ملے گا، بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔