حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی کاوشوں سے حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ملاقات ہوئی۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور بہتری کے لیے گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ دو مختلف جماعتیں ہیں، مگر ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
گورنر سردار سلیم حیدر نے کہاکہ حسن ابدال اور فتح جنگ کے لوگ آرام دہ اور جدید سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پسماندہ علاقوں میں الیکٹریکل بسیں چلانا قابل تعریف ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر
پڑھیں:
کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
ذرائع نے بتایا کہ ادارے کے اندرونی تناؤ نے انتظامی نظام کو مفلوج کردیا ہے، موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہونے والے بورڈ اجلاس میں متوقع ہے اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک میں انتظامی بحران کے باعث بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، وزارتِ توانائی سے ٹیرف تنازعے کے بعد ادارے میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ادارے کے اندرونی تناؤ نے انتظامی نظام کو مفلوج کردیا ہے، موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہونے والے بورڈ اجلاس میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی اکثریت مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حق میں ہے اور نئے سی ای او کی تلاش کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔