ٹک ٹاک پر انتہائی اہم فیچرز متعارف
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کم عمر افراد کو ایپلی کیشن سے دور یا محدود رکھنے کے لیے مزید پیرنٹنگ کنٹرول فیچرز پیش کردیے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے پیرنٹنگ کنٹرول فیچرز میں اضافہ کرتے ہوئے والدی کو یہ رسائی دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا وقت ٹک ٹاک پر محدود کردیں۔فیچر کے تحت والدین چاہیں تو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس پر ہفتہ وار استعمال کرنے کا وقت 30 منٹ تک محدود کر دیں۔اسی طرح والدین کو چھٹی والے دن ٹک ٹاک کو چلانے کے لیے وقت میں اضافے کرنے تک بھی رسائی دی گئی ہے۔
فیچر کے تحت بچے از خود ٹک ٹاک پر اپنے دورانیے کو نہیں بڑھا سکیں گے، ان کی ایپ والدین کی جانب سے مقرر کیے گئے وقت کے بعد کام نہیں کرے گی اور اگر بچے ٹائم بڑھانے کی کوشش کریں گے تو ان سے ایپ خصوصی پاس ورڈ پوچھے گا جو کہ صرف والدین کو معلوم ہوگا۔پیرنٹنگ کنٹرول کے تحت والدین کو یہ رسائی بھی دی گئی ہے کہ وہ اس پر بھی نظر رکھ سکیں گے کہ ان کے بچوں کو کون فالو کر رہا ہے اور ان کے بچے کن کو فالو کر رہے ہیں اور کن سے ان کی گفتگو ہوتی ہے؟فیچر کے تحت اگر بچے نوٹیفکیشنز کو ڈیلیٹ نہیں کر سکیں گے۔
ٹک ٹاک کے مطابق اگر والدین اپنے کم عمر بچوں کے لیے ڈیوائس ٹائم محدود نہ بھی کریں تو بھی 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے کمپنی از خود وقت کم کرکے 60 منٹ تک محدود کردے گی۔یعنی 18 سال سے کم عمر بچے 60 منٹ سے زائد وقت تک ٹک ٹاک کو استعمال نہیں کر سکیں گے، ان کی ایپ مقررہ وقت کے بعد کام نہیں کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سکیں گے نہیں کر ٹک ٹاک کے لیے کے تحت
پڑھیں:
والدین بیٹیوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں: آصفہ بھٹو
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی قومی مہم کو پاکستان کے لئے ایک سنگ میل قرار دے دیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، میں تمام والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے۔