اسلام آباد:

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے پر زور دیا ہے جبکہ پاکستان کی معاشی ٹیم کی جانب سے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو بتایا گیا کہ اگلے مالی سال ٹیکس ریونیو کا ہدف 15 ہزار ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ اگلے مالی سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھ کر 13 فیصد تک جا سکتی ہے، نان ٹیکس ریونیو کی مد میں اگلے مالی سال 2745 ارب جمع ہونے کا تخمینہ ہے

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے کے  بارے میں پالیسی سطح کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ اگلے ایک سے دو دن میں مذژاکرات مکمل ہوجائیں گے جس کے بعد توقع ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی جانب سے ابتدائی اسٹیٹمنٹ جاری کی جائے گی۔ 

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان موجودہ مالی سال کی کارکردگی اور اگلے مالی سال کے اہداف پر مشاورت ہو رہی ہے۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت خزانے پر بوجھ کم کرنے پر بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام پر ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے پر زور دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اگلے مالی سال2025-26 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو بڑھ کر 4 فیصد سے تجاوز کر جانے جبکہ رواں مالی سال معاشی گروتھ ساڑھے 3 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، اگلے سال بھی مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کہ پاکستان کو بیرونی مالی ضروریات کیلئے 20 ارب ڈالر سے زیادہ درکار ہوں گے، اگلے سال بھی دوست ممالک سے ڈپازٹس رول اوور کرائے جائیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت سرکاری خزانے پر مزید بوجھ کم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کہنا ہے کہ ذرائع کا

پڑھیں:

پنجاب: متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ

---فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، کچے گھروں کے مکینوں کی بھی مالی معاونت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب شہر اور دیہات کا دورہ کیا اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کیا اور سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کی جَلد تکمیل کی بھی ہدایت کی۔

مریم نواز نے ننکانہ صاحب میں الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے، روٹی کے نرخ کنٹرول کرنے اور کلینک آن وہیلز کی تعداد بڑھانے کا بھی حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سلانی موڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور میراں پور گاؤں میں امدادی سامان کی تقسیم کا آغاز کیا۔

انہوں نے گردوارہ جنم استھان اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور بچوں کو مٹھائیاں دیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ
  • حماد اظہر نے آخر کارگھٹنے ٹیک دئیے ،سرنڈر کرنے کافیصلہ
  • پاکستان کی دوا ساز صنعت کی برآمدات میں تاریخی اضافہ، خود کفالت کی جانب اہم پیش رفت
  • ٹیسٹ سیریز؛ انگلینڈ اگلے سال پاکستان کی میزبانی کرے گا
  • پنجاب: متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی ارکان کو 1.16 ارب روپے کے فری سفری واؤچرز دیے گئے
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدرِ مملکت
  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ، چین سرِفہرست
  • اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس نیا رخ اختیار کرنے لگا( پولیس کو نئے ثبوت مل گئے)
  • پاکستان نے گزشتہ مالی سال 26.7 ارب ڈالرکا ریکارڈ غیر ملکی قرضہ لیا