فوج پر تنقید سے بڑی ملک دشمنی کیا ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فوج پر تنقید سے بڑی ملک دشمنی کیا ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب میں کہا کہ فوج پر تنقید سے بڑی ملک دشمنی کیا ہوگی ایک ٹولہ ملک میں انتشار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے جس میں ملکی صورتحال پر وزیراعظم نے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک امن نہیں ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 339 یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کروایا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک امن نہیں ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے پر آج پوری قوم اشکبار اور غمزدہ ہے، پاکستان اب کسی دوسرے ایسے حادثےکا متحمل نہیں ہوسکتا، اس کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا.
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہےکہ جب ملک میں دہشت گردی کا سرکچلا جا چکا تھا، تو پھر دہشت گردوں نے دوبارہ سرکیوں اٹھایا ہے؟انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس واقعے پر جس طرح سے ایک طبقے نےگفتگو کی اسے زبان پر بھی نہیں لایا جاسکتا، ملک دشمنوں کے بیانیےکو جس طرح ہمارے مشرقی ہمسائے ملک نے چلایا اس پر افسوس ہوتا ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔