بلاول نے بات سیدھی کر دی کہ نیشنل ایکشن پلان ٹو بنانا ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور:
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ سیاستدانوں نے اپنی تنقید بھی کی، طنز بھی کیے، استعفے بھی مانگ لیے اور ساتھ متفقہ قرارداد بھی پاس کرا دی اور کہہ دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قو می اسمبلی کی ایک آواز بھی آ گئی۔
لیکن ہوا کیا ہے جس طرح جنرل سرفراز شہید کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے اس کے اکاؤنٹس کی طرف سے ایک دم پوری مہم چلائی گئی تھی یہ کام پرسوں سے یہی جاری ہے۔
ان کے سارے انٹرنیشنل پروگرام اٹھا کر دیکھ لیں، ہلکا ہلکا، میٹھا میٹھا جس کو کہیں گے نہ طنز ساتھ ساتھ کہ آپ تو ہمارے پیچھے لگے ہوئے ہیں، آپ کیا پکڑ سکتے ہیں ان کو یعنی کے ساتھ کی ساتھ سیاست شروع کی ہوئی ہے جس کے اوپر خواجہ آصف برسے بھی اور پھر خوب برسے ان کے اوپر اسد قیصر بھی۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے تو بات بالکل سیدھی کر دی کہ ہمیں نیشنل ایکشن پلان ٹو بنانا ہوگا، انھوں نے اسے بھی سراہا، سرفراز بگٹی کی ہمت کو، خواجہ آصف نے جرات کو سراہا ہے، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ جہاں ہم وزیراعلیٰ کے طور پر بات ہوگی تو ہم علی امین گنڈاپور کی ہمت کو بھی داد دیں گے کہ وہ وہاں پر کھڑے ہوئے ہیں۔
کچھ اچھے اشارے، کچھ برے اشارے اور کچھ لیڈرشپ کی اپنی اپنی مجبوریاں، آپ دیکھیں کہ کس طریقے سے بلوچستان کو ہینڈل کیا جاتا ہے تو سب کو اپنے دل اور دماغ کا علاج اس طرح کرنا چاہیے کہ پاکستان ہے تو سب کچھ ہے، اپنی سیاست کیلیے پاکستان کو بھینٹ پر نہ چڑھایا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، علی امین گنڈاپور
فائل فوٹو۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، والدین سے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اسپورٹس مین ضرور بنانا ہے۔
پشاور میں اسپورٹس ہیروز ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسپورٹس مین چیمپئنز ہوتے ہیں جو جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں، صوبہ بھر سے اسپورٹس ٹیلنٹ سامنے آیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ ایک بات کہتے ہیں کہ ہار نہیں ماننا ہے، جو ہار نہیں مانتا جیت اُسی کی ہوتی ہے، اسپورٹس کے ذریعے ملک اورعلاقے کا نام روشن کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جو بھی بچہ یا بچی انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ ہوگا انہیں 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو اسپورٹس مین ضرور بنائیں تاکہ وہ مقابلہ کریں، اسپورٹس مین کا فٹنس، تکنیک اور اعصابی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ جتنے مقابلوں میں حصہ لیں گے اتنا ہی اعصاب مضبوط ہوں گے، تحصیل لیول پرگراونڈ بنا رہے ہیں۔ ایوارڈ کا لوگو ہمارے فخرکی شناخت ہے۔