اداکارہ بھاگیاشری حادثے کا شکار، اسپتال سے تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ بھاگیہ شری پکل بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھاگیہ شری کو پکل بال کھیلنے کے دوران پیشانی پر چوٹ لگی جس کے نتیجے میں انہیں ماتھے پر 13 ٹانگے لگے ہیں۔
حادثے کے بعد اداکارہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک معمولی سرجری کی گئی۔ اداکارہ کے ماتھے پر کٹ اتنا گہرا تھا کہ 13 ٹانکے لگانے پڑے۔
View this post on InstagramA post shared by Bollywood Hungama???? (@realbollywoodhungama)
بھاگیہ شری کی اسپتال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ایک تصویر میں اداکارہ کی پیشانی پر لگی چوٹ کو دکھایا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخم کافی گہرا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھاگیہ شری کی جلد صحت یابی کےلیے دعائیں کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ بھاگیا شری نے 1989 میں فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے بالی ووڈ میں سلمان خان کے ساتھ بطور ہیروئن ڈیبیو کیا تھا ان کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔