سپریم کورٹ آئینی بینچ؛ سپر ٹیکس کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ مخدوم علی خان نے سابق وزیر قانون خالد انور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ ایک بڑے قانون دان خالد انور کا انتقال ہوا ہے، خالد انور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس نہیں بلکہ فیس ہے، سوشل ویلفیئر کے ٹیکس عائد کرنا صوبائی معاملہ ہے۔
آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہم سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر رہے ہیں، جس پر مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایا کہ میں 7 اپریل سے 14 اپریل تک دستیاب نہیں ہوں، بین الاقوامی فورم پر ایک کیس فکس ہے وہاں جانا ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ آپ کی غیر موجودگی میں کوئی اور وکیل دلائل دے دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
— فائل فوٹوکراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
ملزمہ گل نساء کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کو 6 ماہ ہو گئے ہیں تاحال پولیس نے حتمی چالان جمع نہیں کرایا ہے۔
کراچیکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں...
شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
جس پر عدالت نے ریکارڈ کی فراہمی سمیت دیگر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔