اداکارہ ایمن اور منال نے بچوں کی پیدائش کے بعد کم وقت میں وزن کیسے کم کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز کی جڑواں اداکارہ بہنیں ایمن اور منال خان نے اپنے وزن میں کمی کا راز بتا دیا۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں ایمن اور منال خان بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شادی کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں اور بچوں کی پیدائش کے بعد وزن میں کمی کے طریقے سے متعلق گفتگو کی۔
ایمن خان نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی بیٹی عمل کی پیدائش سے قبل اور بعد میں بےحد موٹی ہوگئیں تھیں لیکن موٹاپا ان کی جین میں ہے وہ بچپن ہی سے اس سے نمٹتی آرہی ہیں اس لئے باآسانی وزن پھر سے کم کرلیا۔
ایمن اور منال نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنے کیلئے جم جوائن نہیں کیا بلکہ گھر میں ہی اپنی عادات اور کھانے پینے میں تبدیلیاں کر کے وزن گھٹایا۔
جڑواں بہنوں کا کہنا تھا کہ جو خواتین وقت کی کمی اور مصروفیات کے باعث جِم نہیں جاسکتیں وہ اگر گھر پر ہی متحرک رہنے اور ورزش کرنے کی کوشش کریں تو وزن کم کر سکتی ہیں۔
ایمن نے بتایا کہ وہ کھانے پینے میں احتیاط کرتی ہیں روغن والے کھانے اور میٹھے سے پرہیز کرتی ہیں اور گھر پر ہی روزانہ آدھا یا 1 گھنٹہ ورزش اور چہل قدمی کرتی ہیں جس سے انہیں وزن کم کرنے میں مدد ملی۔
منال کا کہنا تھا کہ اگر وزن کم کرنا ہے تو باہر کے کھانے جیسے برگر پیرا وغیرہ کو ترک کرنا ہوگا اور گھر کے کھانے کو اعتدال پسندی کے ساتھ کھا کر بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے اس کیلئے فینسی ڈائٹ ضروری نہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایمن اور منال کی پیدائش کے بعد
پڑھیں:
آمنہ شیخ اور محب مرزا کی علیحدگی کیوں ہوئی؟ اداکارہ کا انکشاف
پاکستان شوبز کی اداکارہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں اپنی ذاتی زندگی اور شوبز سے وقفے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔
مات، پاکیزہ، داَم، اڑان اور میں عبدالقادر ہوں جیسے مقبول ڈراموں میں بہترین اداکاری کیلئے مشہور اداکارہ آمنہ شیخ طلاق کے بعد میڈیا انڈسٹری سے تقریباً سات سال دور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محب مرزا سے شادی ختم ہونے اور بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں مکمل ذہنی و جذباتی بحالی کی ضرورت تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کے اردگرد بہت زیادہ دباؤ اور منفی ماحول تھا، جس سے بچنے کے لیے انہوں نے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں ان کی فیملی پہلے سے موجود تھی اور انہوں نے اداکارہ کو مضبوط سہارا دیا۔
آمنہ شیخ کے مطابق اسی 7 سال کے دوران انہوں نے خود کو سنبھالنے، اپنی زندگی کو دوبارہ ترتیب دینے اور مستقبل کے فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے عزم کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ دبئی منتقلی کے دوران ان کی ملاقات عمر سے ہوئی، اور دونوں خاندانوں کی رضا مندی کھے بعد ہی ان دونوں نے باہمی رضا مندی سے شادی کا فیصلہ کیا۔
اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنے کے حوالے سے آمنہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی کو سوشل میڈیا کی توجہ اور غیرضروری بحث سے بچانا چاہتی ہیں، اسی لیے وہ اپنی بیٹی یا گھر کے معاملات کو عوامی سطح پر شیئر نہیں کرتیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ آمنہ شیخ اور محب مرزا کی شادی 2019 میں طلاق پر ختم ہوئی جس کے بعد محب مرزا نے ساتھی اداکارہ صنم سعید سے شادی کرلی جس کا اعلان رواں سال کیا گیا۔
آمنہ شیخ نے بھی طلاق کے بعد دوسری شادی کرلی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔