---فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

سندھ ہائی کورٹ کے بار بار طلب کرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

نادرا نے پانچ برس میں 71 ہزار شناختی کارڈ بلاک کیے، اکثریت کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے

اسلام آبادنادار کی جانب سے پانچ برس کے دوران 71.

..

عدالت نے توہینِ عدالت پر دونوں افسران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرا کے افسران کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر

پڑھیں:

اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر

اسلام آباد:

چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔

قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہوگا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا دی جائے گی۔

فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔

متعلقہ مضامین

  • شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار
  • پٹوار سرکلز میں غیر قانونی عمل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکمنامہ جاری
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • نادرا کا معمر شہریوں کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو (ایچ-16 )ایوارڈ پر کام سے روکنے کا حکم
  • نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز کردیا