بھارت کے مشہور امیر ترین خاندان امبانی کی حالیہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والی مشہور امریکی ماڈل کِم کارڈیشن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ امبانی خاندان کو نہیں جانتیں۔

مشہور امریکی اسٹار کِم کارڈیشن اور ان کی بہن کلوئی کارڈیشن نے جولائی 2024 میں دیگر بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ امبانی خاندان کی شادی میں شرکت کی تھی۔ ان کے ریئلٹی شو ’دی کارڈیشئنز‘‘ کی تازہ ترین قسط میں ممبئی کے ان کے 48 گھنٹے کے دورے کو دکھایا گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ریئلٹی شو کی اس قسط میں اعتراف کیا کہ وہ امبانی خاندان کو نہیں جانتیں، لیکن انہوں نے دنیا کے دوسرے کنارے تک سفر کرکے ان کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کی۔

پروگرام کے ایک حصے میں کِم نے کہا ’’میں دراصل امبانی خاندان کو نہیں جانتی۔ البتہ، ہمارے کچھ مشترکہ دوست ہیں۔‘‘ کِم نے بتایا کہ جوہری لورین شوارٹز، جو امبانی خاندان کےلیے جیولری ڈیزائن کرتی ہیں، نے انہیں بتایا کہ امبانی خاندان کارڈیشئنز کو شادی میں مدعو کرنا چاہتے ہیں۔ لورین نے مجھ سے کہا کہ وہ شادی میں جارہی ہیں اور امبانی خاندان آپ کو مدعو کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے بغیر کچھ سوچے ’ہاں‘ کہہ دیا۔‘‘

کِم اور کلوئی نے شادی کے دعوت نامے کے بارے میں بھی بات کی، جو تقریباً 18 سے 22 کلو گرام وزنی تھا۔ کلوئی نے بتایا، ’’ہمیں جو دعوت نامہ ملا، وہ 40 سے 50 پاؤنڈ وزنی تھا اور اس سے موسیقی کی آواز بھی آتی تھی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’یہ بہت حیرت انگیز تھا، اس لیے جب ہم نے دعوت نامہ دیکھا تو ہم نے سوچا کہ ایسے موقع کو ٹھکرانا نہیں چاہیے۔‘‘

یاد رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات مارچ 2024 میں جمنا گڑھ میں شروع ہوئی تھیں۔ پری ویڈنگ تقریبات میں ریحانہ نے پرفارم کیا تھا۔ اس موقع پر شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے بھی اسٹیج سنبھالا اور ایک خصوصی پرفارمنس پیش کی۔ دلجیت دوسانجھ اور ایکون نے بھی مہمانوں کےلیے پرفارم کیا۔

جمناگڑھ کے بعد امبانی خاندان مہمانوں کو یورپ کے ایک خصوصی کروز پر لے گیا، جس میں اٹلی میں بھی قیام کیا گیا۔ اس کروز پر بھارت کے سب سے بڑے بالی ووڈ اسٹارز بھی موجود تھے۔ جولائی میں ہونے والی شادی کی تقریبات میں جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا۔ شریا گھوشال، ارجیت سنگھ جیسے کئی ہندوستانی فنکاروں نے بھی شادی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں شرکت کو نہیں نے بھی

پڑھیں:

وزیراعظم کی یقین دہانی پر شکر گزار ہوں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے حکومتی منصوبے پر تحفظات سننے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت کی یہ یقین دہانی خوش آئند ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی منظوری اور تمام صوبوں کے درمیان اتفاق رائے کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی۔

جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 2 مئی کو سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا وعدہ بھی کیا ہے تاکہ اس پالیسی کو باقاعدہ اختیار کیا جاسکے اور کسی بھی متنازعہ تجویز کو تاحال متعلقہ وزارت کو واپس بھیج دیا جائے گا جب تک صوبوں میں اتفاق رائے نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ناصرف آئینی اصولوں کے مطابق ہے بلکہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کو بھی فروغ دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑجاتی ہے ، پی ٹی آئی رہنما
  • وزیراعظم کی یقین دہانی پر شکر گزار ہوں، بلاول بھٹو
  • کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
  • ندا یاسر کا لائیو شو میں بڑا اعتراف، ساتھی اداکارہ کی شادی سے متعلق خبر جھوٹی تھی؟
  • ’شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے‘، پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومت پرسخت تنقید
  • اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • اداکاری کا جنون؛ بھارتی نوجوان نے مکیش امبانی کی لاکھوں روپے کی ملازمت چھوڑ دی
  • اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • اعظم سواتی کے اعتراف کے بعد پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد ممکن نہیں رہا، کامران مرتضیٰ
  • ن لیگ اور پی پی کا پانی کے مسئلے پر مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق