سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ملازمت کے حصول کے لیے لوگ جلد از جلد اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کریں، بزنس کمیونٹی اور پرائیوٹ سیکٹر کے لوگ پورٹل پر اسامیاں شیئر کریں، ملازمت دینے والے اور ملازمت کے خواہشمند افراد اس پورٹل میں خود کو رجسٹر کریں، اس پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے ہم سرکاری ملازمتیں بھی دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے مواقع اور چیلنجز اکٹھے ہوں گے تو صوبے اور ملک کی ترقی میں اور اضافہ ہوگا۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے، ہم سندھ میں ہمیشہ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے پورٹل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملازمت کے حصول کے لیے لوگ جلد از جلد اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کریں، بزنس کمیونٹی اور پرائیوٹ سیکٹر کے لوگ پورٹل پر اسامیاں شیئر کریں، ملازمت دینے والے اور ملازمت کے خواہشمند افراد اس پورٹل میں خود کو رجسٹر کریں، اس پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے ہم سرکاری ملازمتیں بھی دیں گے۔ سندھ میں سرکاری نوکریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ گریڈ 1 سے 4 تک کے لیے لوگ براہِ راست اس پورٹل پر اپلائی کر سکتے ہیں، پھر گریڈ 5 سے 15 تک ہم آئی بی اے سکھر سے ٹیسٹ کروائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گریڈ 16 سے اوپر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں ہوتی ہیں، پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ کو بھی پورٹل سے لنک کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے ملازمت کے اس پورٹل کے لوگ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو ملک سنبھل سکتا ہے، سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور، ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں، ہم کشمیر کو آزاد دیکھنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ جب پاکستان میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پھر یہ ہو سکتا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے اقتدار میں ہے۔ اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، ان تین پارٹیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، جب اس ملک میں اسلامی حکومت آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔