آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کےبھی سربراہ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
سٹی 42: آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کا بھی سربراہ مقرر کردیا گیا۔
سید علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کو بھی کمانڈ کریں گے۔سید علی ناصر رضوی نے باقاعدہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا بھی چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا۔سید علی ناصر رضوی اب پاکستان کے تمام پولیس ڈیپارٹمنٹس کی سپاہ اور ان کے خاندانوں کی ویلفئیر کے فرائض بھی سر انجام دیں گے ۔نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان شہدائے پولیس کے خاندانوں، غازیوں، پولیس جوانوں کی ویلفئیر کے لئے نئے پراجیکٹس متعارف کروائے گی۔اس تعیناتی سے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان میں نئے عہد کا آغاز ہوگا۔آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کے متعدد پراجیکٹس متعارف کروائے۔
جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو لے جانے اور خود رہا کرنے کا پروپیگنڈاجھوٹ، آرمی نے ریسکیو کی ویڈیو ریلیز کر دی
اب نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو بھی نئی جدت کے ساتھ نئے دور کے تقاضوں کے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سید علی ناصر رضوی اسلام آباد
پڑھیں:
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932