سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،ایک گرفتاردوسرا فرار
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور ( نیوز ڈیسک ) برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا۔
دہشتگرد کا ایک ساتھ زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔
سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی نے 2خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد زخمی حالت میں فرار،ایک گرفتار۔ دہشتگرد سے خودکش جیکٹ،سیفٹی فیوزوائر،بارودی مواد برآمد کرلیاگیا.
مزیدپڑھیں:اسلام آباد میں کومبنگ آپریشن،اسلحہ برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار
---فائل فوٹوصوبۂ پنجاب کے شہر راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گرد کے پاس سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد راولپنڈی میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی کر چکا تھا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد افغانستان میں متعدد بار ٹریننگ کے لیے جا چکا ہے۔