ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کرآئین وقانون کونافذ کیا جائے، اچھا الیکشن کمیشن بنائیں ،شفاف الیکشن کرائیں، اے پی سی میں تمام بلاؤں کا علاج نکالا جائے ، جعفرایکسپریس واقعہ سے پاکستان پرزخم لگا ہے

دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف سب متحد ہو جائیں، دکھ ہوا وزیراعظم، وزرا نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا، قومی امن کانفرنس بلائی جائے جس میں سب کودعوت دی جائے، پریس کانفرنس

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلانے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی،بیرسٹرگوہر،صاحبزادہ حامد رضا کا مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا علاج اے پی سی ہے ، ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کرآئین وقانون کونافذ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اچھا الیکشن کمیشن بنائیں اورشفاف الیکشن کرائیں، اے پی سی میں تمام بلاؤں کا علاج نکالا جائے ، جعفرایکسپریس واقعہ سے پاکستان پرزخم لگا ہے ۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسزکوبروقت کارروائی کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرکے دوسرا اے پی ایس ہونے سے بچایا۔آخر میں بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف سب متحد ہو جائیں، دکھ ہوا وزیراعظم، وزرا نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا، قومی امن کانفرنس بلائی جائے جس میں سب کودعوت دی جائے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر 2 ممبران کیخلاف شکایات خارج کردیں

سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنا فیصلہ پبلک کردیا جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور دیگر 2 ممبران کیخلاف شکایات خارج  کردی گئیں۔

جاری اعلامیے کے مطابق  سپریم جوڈیشل کونسل نے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور 2  اراکین کے خلاف دائر کی گئی تین علیحدہ علیحدہ شکایت خارج کردی ہیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے 8نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو اجلاس ہوئے تھے، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو اراکین  نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیکر خارج کر دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دائرتین علیحدہ علیحدہ شکایات نمبرہائے  532/2021، 557/2022، 563/2022/ کا جائزہ لینے کے بعد شکایات کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے پی ٹی آئی نے بھی شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کو بجھوائی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں کا مینار پاکستان کا دورہ
  • سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر 2 ممبران کیخلاف شکایات خارج کردیں
  • سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کے خلاف شکایات خارج کر دیں
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی رابطہ کار لوگروف کی ملاقات
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، وزیراعظم
  • محسن نقوی سے امریکی وفد کی ملاقات، انسداد دہشت گردی سمیت اہم امور پر اتفاق
  • پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر : بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا جائے گا
  • اب غربت، جہالت، فتنہ وفساد کے خلاف جنگ ہوگی، مریم نواز
  • امریکا کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد، دہشت گردی کیخلاف تعاون کی تعریف