اسٹاف لیول معاہدے پر نمایاں پیشرفت، پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا: آئی ایم ایف
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ہوئے مذاکرات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہےکہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے لیے ورچوئلی بات چیت جاری رکھیں گے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے نمایاں پیشرفت کی ہے اور پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے۔ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فائنانسنگ پر مذاکرات کے لیے تیار
اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان کے ساتھ تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظاور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے حکومتی قرضوں کو کم کرنے کے لیے سخت معاشی اقدامات کیے ہیں، مہنگائی کم کرنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی اپنائی گئی ہے، بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے اصلاحات کی گئی ہیں جبکہ معاشی شرح نمو کو بڑھانے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ کلائمیٹ ریفارمز ایجنڈے پر مذاکرات کیے گئے اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ممکنہ طور پر فنڈز فراہم کیے جاسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف پاکستان پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام ا ئی ایم ایف پاکستان نے پاکستان ا بات چیت کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ معاہدہ،سعودی عرب کا امریکی سکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، امریکی ٹی وی
امریکی ٹی وی نےپاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والے دفاعی معاہدے کو ریاض کا امریکا کی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دے دیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ طے پایا اور گزشتہ روز باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی خصوصی رپورٹ میں اس معاہدے کو سعودی عرب کے امریکی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دیا ۔
امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بدھ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ صرف دو ممالک کے درمیان دفاعی اتحاد کا اظہار نہیں بلکہ امریکی بلکہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اس خطے میں عرب بادشاہتوں کا امریکی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کی بھی علامت ہے۔
امریکی ٹی وی نے اس حوالے سے اگرچہ سعودی حکام کا یہ موقف بھی شامل کیا ہے کہ مذکورہ معاہدہ کسی تازہ واقعے کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ برسوں کی سفارتکاری اور مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ تاہم سی این این نے اس معاہدے کے اعلان کی ٹائمنگ اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شاندار استقبال کو بھی اہم قرار دیا ہے۔