روہت شرما کپتان رہیں گے یا نہیں؟فیصلہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
روہت شرما کپتان رہیں گے یا نہیں؟فیصلہ ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
ممبئی (آئی پی ایس)بھارت کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے روہت شرما کی کپتانی سے متعلق بھارتی سلیکٹرز نے بتا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی میں توسیع مل گئی ہے، وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارت کے کپتان ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکٹرز کی جانب سے روہت شرما پر نئے سرے سے اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، جون سے اگست تک ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے انہیں اعتماد کا ووٹ ملا ہے۔روہت شرما کو یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ میں کپتان ہوں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد روہت شرما کی کپتانی خدشات کا شکار تھی، روہت شرما کی انفرادی کارکردگی بھی ناقص رہی تھی، انہوں نے تین ٹیسٹ میچز میں 31 رنز بنائے تھے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ بھی کردیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: روہت شرما
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی ایک بھی ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
سیمی فائنل میں انگلینڈ کو تاریخی شکست سے دوچار کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم پہلے مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف ہی 69 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔