جعفر ایکسپریس حملہ، سکیورٹی فورسز نے بڑے سانحہ سے بچالیا: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز بروقت کارروائی کر کے بڑے سانحہ سے بچالیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل بہت اچھی پریس کانفرنس کی ہے، سکیورٹی فورسز نے بہت اچھا رول پلے کیا ہے اور ملک کو ایک بہت بڑے سانحہ سے بچایا ہے، آرمی سکول کی طرح ایک اور سانحہ ہو سکتا تھا ،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے سانحہ سے بچایا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے چار دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ، 23 دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی ، دو جنوری کو دوسری اور 16 جنوری کو مذاکرات کی تیسری نشست ہوئی ، ہم نے حکومت کے آگے دو مطالبات رکھے تھے ، حکومت نے مطالبات لکھے ہوئے مانگے تو ہم نے لکھے ہوئے دیئے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا حکومت اگر کمیشن بنانے کے لیے آمادگی کا اظہار کرتی ہے تو ہم ان کے ساتھ بیٹھیں گے، سپیکرایا ز صادق کو معلوم ہے یہ موقع ہماری طرف سے ضائع نہیں ہوا حکومت نے ضائع کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے چھ مہینے سے کسی ایک شخص کو بھی نہیں ملوایا گیا ، عمران خان کی بچوں سے بھی ریگولر بات نہیں ہوتی ، ہم اس پر بارہا کہہ چکے ہیں یہ عدالتی احکامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ایسی جماعت نہیں کہ لوگوں پر قدغنیں لگائے ، ہماری پارٹی میں جمہوریت ہے جو شخص جس پوائنٹ پر بات کرنا چاہتا ہے کھل کر کرتا ہے ، ہم جو فیصلہ کرتے ہیں تو پارٹی میں سب لوگ اس کو تسلیم کرتے ہیں ۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز بیرسٹر گوہر نے کہا
پڑھیں:
ہم نے اعلان کیا ہوا ہے ہم ان ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر گوہر
---فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم واک آؤٹ بھی کریں گے، احتجاج بھی کریں گے اور تقریریں بھی کریں گے۔ ہم نے اعلان کیا ہوا ہے کہ ہم ان ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر سے ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد پر پر پی ٹی آئی کیسے ویل کم کرے گی؟
اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نواز شریف آئیں یا نہ آئیں وہ اب پاکستانی سیاست سے غیر متعلقہ ہو چکے ہیں۔ نواز شریف تو خیال کر رہے تھے کہ مجھے لا کر ریڈ کارپٹ بچھائی جائے گی، پارلیمان میں نواز شریف کے لیے کسی نے بھی ریڈ کارپٹ نہیں بچھائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پارلیمان میں صرف تین الفاظ بولے ہیں۔
اِن کا مزید کہنا تھا کہ جو بندہ ریٹائر ہو جاتا ہے یہ اس کے خلاف ہو جاتے ہیں، خواجہ آصف سے پوچھیں پرویز اشرف حکومت کے خلاف کیا آپ پٹیشن لے کر افتخار چوہدری کے پاس نہیں گئے؟ میاں صاحب خود وکیل بن کر ممیو گیٹ کمیشن بنوانے نہیں گئے؟