نامور گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، اینٹ اٹھا کر چہرے پر ماردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
نامور گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، اینٹ اٹھا کر چہرے پر ماردی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) نامور گلوکارہ نصیبو لال کو شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق نصیبو لال پر شوہر کے مبینہ تشدد کا واقعہ شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نصیبو لال پر شوہر کے مبینہ تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
نصیبو لال کی جانب سے درج کراگئی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ صحن میں بیٹھی تھی، شوہر نے بدزبانی کی اور قریب ہی پڑی اینٹ اٹھا کر سر پر مار دی جس سے میرے چہرے اور ناک پر شدید چوٹ آئی۔
گلوکارہ نے اپنی ایف آئی آر میں کہا کہ شوہر اکثر مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے مگر آج اس نے مجھے اینٹ مار کر اور گالی گلوچ کر کے مجھ پر تشدد کر کے سخت زیادتی کی، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
یاد رہے کہ نصیبو لال پاکستان فولک گائیکی کے حوالے سے مشہور ہیں، وہ اردو، پنجابی، سرائیکی اور مارواڑی میں گانے گاتی ہیں اور انہوں نے سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا ترانہ بھی گایا تھا۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے بھی اپنے سابقہ شوہر پر قاتلانہ حملے کاالزام عائد کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
معذور شخص کو اٹھا کر سڑک پار کرانے والے اہلکار کیلیے آسٹریلیا سے انعام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر ایک معذور شخص کو کندھے پر اٹھا کر سڑک پار کرانے والے ٹریفک پولیس کے بزرگ کانسٹیبل کو آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے نقد انعام ارسال کیا گیا۔ بیٹی کی شادی سے دو ماہ قبل کثیر رقم ملنے پر پولیس کانسٹیبل خوشی سے نہال ہوگیا۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار مظہر قدوسی کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پاکستان سے معروف دانشور اور مربی پروفیسر شاہد ہاشمی آسٹریلیا کے دورے پر گئے تو وہاں مقیم پاکستانیوں نے ہدیہ تشکر کے طور پر یہ رقم مظہر قدوسی کو پہنچانے کے لیے ان کے حوالے کی۔ پروفیسر شاہد ہاشمی نے مظہر قدوسی کو تلاش کرنے کے لیے مقامی صحافی اعظم گوندل کی ذمہ داری لگائی جنہیں بالآخر امریکا میں مقیم ریٹائرڈ ایس ایس پی فرحت کمال کی مدد سے تلاش کرلیا گیا۔ گزشتہ روز گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایس پی سعید احمد ارائیں اور ڈی ایس پی لیگل محمد طفیل احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کانسٹیبل مظہر قدوسی نے کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے یہ انعام ان کی حوصلہ افزائی کا سبب بنا ہے۔ وہ اپنی ذمہ داریاں پہلے سے بھی بہتر ادا کرنے کی کوشش کریں گے اور دیگر پولیس اہلکار بھی فرائض سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے سابق ایس پی فرحت کمال کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دو تین مہینے کی جدوجہد سے ان تک پہنچنے میں مدد کی۔ خاص طور پہ جو آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی جنہوں نے میری خدمت خلق اور انسانیت کو سراہا اچھا سوچا اچھا دیکھا اچھا چاہا۔