وزیرِ اعظم شہباز شریف بدھ کو سعودی عرب جائینگے
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی سعودی عرب جائے گا۔
دورے کے دوران شہباز شریف کی سعودی قیادت سے تجارتی و معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر مشاورت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی وزیرِ اعظم کی ملاقات ہو گی جس میں مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری پر مشاورت ہو گی۔
غزہ کی تعمیرِ نو کے عرب منصوبے پر برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور فرانس کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ملاقات میں غزہ کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء بھی وزیرِ اعظم کے وفد کا حصہ ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی طیاروں نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی
—ویڈیو گریب، میاں شہباز شریف فیس بک آفیشل اکاؤنٹوزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا طیارہ جب سعودی عرب کی حدود میں داخل ہوا تو سعودی لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے طیارے کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے طیارے کو حصار میں لیا۔
وزیرِ اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض پہنچے ہیں۔
ایئر پورٹ پر ریاض کے نائب گورنر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستانی سفیر احمد فاروق بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ریاض آمد پر شہر بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے اور وزیرِ اعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
وزیرِ اعظم کو سعودی افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
سعودی عرب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف قصرِ یمامہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔