طالبان میں اختلافات،طاقتور وزیر داخلہ سراج الدین حقانی مستعفی،ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
طالبان میں اختلافات،طاقتور وزیر داخلہ سراج الدین حقانی مستعفی،ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) حقانی نیٹ ورک کے سربراہ اور افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور اپنا استعفی بین الاقوامی طور پر غیر تسلیم شدہ طالبان حکومت میں افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخندزادہ کو بھجوا دیا ہے۔افغانستان انٹرنیشنل نے طالبان حکومت کے اندر دو “باخبر ذرائع” کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ حقانی کا استعفی قبول کر لیا گیا ہے۔
اس نے یہ بھی بتایا کہ یہ اقدام “طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات” کے ساتھ ساتھ حقانی کی عوامی سرگرمیوں سے طویل عرصے تک غیر حاضری کے بعد کیا گیا ہے۔ان کی غیر موجودگی میں وزارت داخلہ کے فرائض ان کے نائبین نے سنبھالے ہیں۔حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خاص طور پر خواتین کے حقوق اور گورننس سے متعلق مسائل پر بڑھتے ہوئے تنا ئو کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔
حقانی کی خوست منتقلی، جو اس کے نیٹ ورک کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، طالبان کی صفوں میں مزید تقسیم کا اشارہ دے سکتا ہے۔ابھی تک طالبان نے حقانی کے استعفی یا ان کے اقدام سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے چودھری شجاعت حسین کو داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
لیسکو اور میٹر بنانیوالی کمپنیوں کا اجلاس ،جدید اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کےحوالے سے اہم پیش رفت
چودھری شجاعت حسین نے ملک میں مجموعی سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے انتظامات کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔