"انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ" نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر "عوامی سروے"  کی رپورٹ جاری کردی۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ماوی میں قائم ہے۔

"انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ" کے سروے میں پنجاب کے 36 اضلاع سے 6 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے شامل کی گئی ہے۔ اس سروے کی میتھڈولوجی اور سیمپل کی کوایٹی کی تفصیلات  دستیاب نہین ہو سکیں۔ 

ملاوی مین قائم اس ادارہ کے سروے کے مطابق پنجاب حکومت کی کارکردگی سے صوبے کے 62 فیصد شہری مطمئن ہیں۔ شہریوں نے تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور امن عامہ پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔

اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز

البتہ روزگار کی عدم دستیابی پر" 63 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے ناراض دکھائی دیے۔"

سروے میں 57 فیصد شہریوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں صوبائی حکومت کی گورننس میں بہتری آنے کا کہا جبکہ 17 فیصد نے مزید خراب ہونے کی رائے دی، 24 فیصد افراد نے گورننس میں کوئی فرق نہ آنے کا بتایا۔ اتفاق کی بات ہے کہ اس حکومت کو کام کرتے ہوئے ابھی سرف ایک سال ہوا ہے اور  اس سے پہلے ایک سال  تک نگراں وزیراعلیٰ سید محسن نقوی کی حکومت رہی تھی۔ 22 جنوری 2023 کو نگراں وزیراعلیٰ بننے کے بعد   محسن نقوی نے  پنجاب مین اتنے تریقاتی کام کئے جو اس سے پہلے والی حکومتوں نے پانچ سال مین بھی نہیں کئے ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کا معاملہ، سماعت 18 مارچ کو ہوگی

ملاوی میں قائم انسٹی ٹیوٹ کا مزید دعویٰ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے صوبے کے 59 فیصد شہری خوش اور 16 فیصد ناراض نظر آئے جبکہ 24 فیصد نے ان کی کارکردگی کو قابلِ قبول قرار دیا۔

57 فیصد شہریوں نے گزشتہ ایک سال میں مریم نواز کو صوبے کے اہم عوامی مسائل اور گورننس کے چیلنجوں کو مؤثر انداز میں حل کرنے میں بھی کامیاب بتایا، البتہ 36 فیصد افراد نے انہیں اس میں ناکام قرار دیا۔

برائلر مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے چکن مزید مہنگا ہوگیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: حکومت کی کارکردگی انسٹی ٹیوٹ مریم نواز

پڑھیں:

نواز شریف اور مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال

ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا اور اہل پنجاب کی جانب سے یو اے ای کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا ایک بندھن ہے، جو وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی، اور جدید وژن کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراکِ عمل کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے دونوں ممالک کے سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعثِ مسرت ہے، جبکہ پنجاب میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبے جدید خطوط پر استوار کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے لیے ایک بزنس فرینڈلی ماحول کے ساتھ بہترین انتخاب بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی سابق وزیراعظم سفیر متحدہ عرب امارات مریم نواز نوازشریف وزیراعلٰی پنجاب یو اے ای

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سب پر بازی لے گیا
  • جنوبی پنجاب؛ بارڈر ملٹری پولیس میں 53  خواتین کی شمولیت پر مریم نواز کا خراجِ تحسین
  • نواز شریف وزراءسے ناخوش، تبدیلیوں کا امکان
  • ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ گیا
  • نواز شریف وفاق اور پنجاب کے بعض وزرا اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش، تبدیلیوں کا امکان
  • پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے:نواز شریف
  • اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی پیپلز لبریشن آرمی کو 98ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد
  • نواز شریف اور مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق