ایران مشرق وسطیٰ میں ٹرمپ کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے، امریکی تھنک ٹینک
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ نے اپنے تجزیے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ خامنہ ای نے ٹرمپ کی دعوت کے جواب میں امریکہ کو غنڈہ گرد ریاست قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اسقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکی تھنک ٹینک نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی پالیسی کے لیے ابھی تک کوئی واضح تزویراتی سمت نہیں ہے۔ مشرق وسطی کے امور بارے امریکی تھنک ٹینک نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف سیاسی اور اقتصادی دباؤ کی پالیسی کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ اس الجھن کا شکار ہے کہ ایران سے کیسے نمٹا جائے۔
مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق زیادہ سے زیادہ دباؤ کے نقطہ نظر کو جاری رکھنا، مذاکرات یا جنگ جیسے دھمکی آمیز پیغامات بھیجنا اور ایران سے گیس اور بجلی خریدنے کے لیے عراق کے لئے پابندیوں سے استثنیٰ کو منسوخ کرنا، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپنی دوسری مدت کے اس مختصر عرصے میں کیے گئے ایران مخالف اقدامات میں سے سب سے اہم ہیں۔
تھنک ٹینک کے مطابق ٹرمپ نے فاکس بزنس کے ساتھ اپنے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایرانی رہنماؤں کو ایک خط لکھا ہے جس میں ایرانی جوہری معاملے پر مذاکرات کی تجویز پیش کیساتھ کہا ہے کہ وہ جنگ اور مذاکرات میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ نے اپنے تجزیے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ خامنہ ای نے ٹرمپ کی دعوت کے جواب میں امریکہ کو غنڈہ گرد ریاست قرار دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے اپنے تجزیے میں تھنک ٹینک دیا ہے
پڑھیں:
آئی اے ای اے کے معائنہ کار ایران سے خارج
مغربی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کار ایران چھوڑ چکے ہیں اسلام ٹائمز۔ معروف مغربی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے سکیورٹی خدشات اور اپنے انسپکٹروں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لئے، ایران سے اپنے معائنہ کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ وال اسٹریٹ جورنل کے رپورٹر لارنس نارمن نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید دعوی کیا کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کار، آج شمال مغربی سرحد کے ذریعے ایران سے نکلے اور آرمینیائی علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق، آئی اے ای اے نے بھی اعلان کیا کہ اس کے معائنہ کار آج ایران چھوڑ گئے ہیں جو فی الحال ویانا میں قائم اس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر واپس پہنچیں گے۔