پہلا ٹی 20: بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان نے پہلے میزبان ٹیم کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو محض 92 رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس نے جارحانہ کھیل پیش کیا، کیوی اوپنر ٹم سیفرٹ نے 29 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور 53 کے مجموعی سکور پر محمد ابرار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 29 جبکہ ٹم روبنسن نے 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی جبکہ مہمان ٹیم پاکستان کی جانب سے صرف محمد ابرار نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے پہلے ہی اوور سے مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں کھلاڑی پویلین روانہ ہوتے رہے۔
پاکستانی اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ عرفان خان ایک رن بنا کر چل دیئے،کپتان سلمان آغا نے تھوڑی مزاحمت کی مگر وہ بھی 18 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ نائب کپتان شاداب خان محض 3 رنز بنا سکے۔
مڈل آرڈر میں خوشدل شاہ کی مزاحمت بھی 32 رنز تک ہی محدود رہی، عبدالصمد نے 7، جہانداد خان نے 17، شاہین شاہ ایک اور ابرار احمد 2 رنز بنا سکے جبکہ محمد علی ۱یک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے جبکہ اوپنرز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین چلتے بنے یوں پاکستان کی پوری ٹیم 91 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، جمی نیشن نے 3، ایش سودھی نے 2 اور فولکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
ایشیا کپ ٹی 20: یو اے ای کی شاندار بیٹنگ،عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظہبی : ایشیا کپ کے گروپ اے کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان محمد وسیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ علیشان شرفو نے 51 رنز بنائے، محمد زوہیب نے 21 اور ہرشیت کوشک نے تیز رفتار 19 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔
یو اے ای کی اننگزکے دوران عمان کے بالر جتن رمناندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسنین شاہ اور سمَے شریواستو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔