کیا سوزوکی آلٹو کی مینوفیکچرنگ بند کر دی گئی؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پاکستان میں متوسط طبقے کی پسندیدہ گاڑی سوزوکی آلٹو کے حوالے سے افواہوں نے گاڑی کے شائقین کو پریشان کردیا ہے۔
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) کی طرف سے ویگن آر کی بکنگ ہمیشہ کے لیے بند کرنے کی خبر نے آٹوموبائل کمیونٹی میں ہلچل مچادی ہے جو کہ اپنی سستی قیمت اور ایندھن کی بچت کے لیے مشہور ہے، ویگن آر برسوں سے درمیانے طبقے میں مقبول رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سوزوکی نے ’ویگن آر‘ کی بکنگ معطل کردی، نیا ماڈل کب تک متوقع ہے؟
دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ سوزوکی آلٹو، پی ایس ایم سی پاکستان میں بند کر دی گئی ہے، اس افواہ میں مزید تیزی آئی جب ایک اور خبر سامنے آئی کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے آلٹو کو موٹر ویز پر چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔
یہ افواہ ایک حالیہ حادثے کے بعد پھیلی جس میں ایک آلٹو ٹرک کے نیچے آ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی۔ حادثے کی ویڈیوز دل دہلا دینے والی تھیں، جس سے چھوٹی گاڑیوں کی ہائی ویز پر سیکیورٹی کے بارے میں بحث چھڑ گئی، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں پھیل گئیں، کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ آلٹو پر ہائی اسپیڈ موٹر ویز پر داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
حقیقت کیا ہے؟پی ایس ایم سی نے واضح کیا ہے کہ آلٹو کو بند نہیں کیا گیا بلکہ کمپنی آلٹو کے VX ویرنٹ کی پیداوار بند کرنے والی ہے، جو ایئربیگ اور اے بی ایس جیسی ضروری حفاظتی خصوصیات سے محروم ہے، یہ سننا کوئی حیرانی کی بات نہیں تھی کیونکہ ہم اس پر پہلے ایک مضمون بھی لکھ چکے تھے۔
موٹر وے پر پابندی: حقیقت یا افواہ؟پاک وہیل کے مطابق این ایچ اے نے آلٹو پر موٹر وے کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس (این ایچ ایم پی) کے ترجمان نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے، یہ صرف قیاس آرائیاں جو موٹروے حادثے کے بعد پھیلیں۔‘
یاد رہے کہ آلٹو کے حادثات کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، جن میں دکھایا گیا ہے کہ معمولی تصادم بھی گاڑی کو کچرے میں تبدیل کر دیتا ہے، بعض اوقات تو اس کے افسوسناک نتائج بھی نکلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو اور راوی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟
تاہم حقیقت یہ ہے کہ آلٹو اپنی سستی قیمت اور ایندھن کم اخراجات کے لیے اب بھی ایک مقبول انتخاب ہے، حالیہ اپ گریڈیشن ایک اچھا قدم ہے، اس سستی گاڑی کو کبھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ فی الحال، آلٹو سڑکوں پر حکمرانی کرتی ہے، لیکن اس کا مستقبل اس بات پر منحصر ہوگا کہ یہ حفاظتی طور پر آگاہ صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق کس طرح ڈھلتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آٹوموبائل کمیونٹی سوزوکی آلٹو سوزوکی موٹرز مینوفیکرچرنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آٹوموبائل کمیونٹی سوزوکی ا لٹو سوزوکی موٹرز کے لیے
پڑھیں:
گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹر سائیکل پر نکل آئے
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان خود پر حملے کے کچھ ہی دنوں بعد ممبئی کی ٹریفک سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل پر سواری کرتے دکھائی دیئے ہیں۔
اداکار سیف علی خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز جلد ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل، انٹرنیٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سیف علی خان سفید کُرتا پاجامہ پہنے ایک اسکوٹر پر سوار نظر آ رہے ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد اس طرح ان کا سڑکوں پر بغیر سیکیورٹی گھومنا ٹھیک نہیں ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)
فلم کی ہدایت کاری کوکی گلآتی اور رابی گریوال نے کی ہے۔ سیف علی خان فلم میں ’ریحان رائے‘ نامی ایک فراڈیے کا کردار ادا کر رہے ہیں، جسے ایک طاقتور جرائم پیشہ شخص (جیدیپ اہلاوت) کی جانب سے ایک قیمتی ہیرا، ’افریقی ریڈ سن‘، حاصل کرنے کے مشن پر مامور کیا جاتا ہے۔
یہ ایکشن تھرلر نیٹ فلکس اور مارفلیکس پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن ہے، جسے سدھارتھ آنند اور ممتا آنند نے پروڈیوس کیا ہے۔
اس کے علاوہ، سیف علی خان راہول ڈھولکیا کی ایک دورِ ماضی پر مبنی فلم میں بھی جلوہ گر ہوں گے، جس میں وہ بھارت کے پہلے چیف الیکشن کمشنر ’سکمار سین‘ کا کردار نبھائیں گے۔
یاد رہے کہ سیف علی خان کی فلم ’جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز‘ 25 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔