رحیم یار خان: گیس دھماکے میں زخمی 2 نوجوان دم توڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
رحیم یار خان کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 نوجوان دم توڑ گئے۔
اسپتال کے ذرائع کے مطابق دونوں زخمی شیخ زید اسپتال کے برن یونٹ میں زیرِ علاج تھے۔
یاد رہے کہ 7 روز قبل رحیم یار خان کے 1 مکان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گیس لیکیج کے دھماکے کے باعث لگنے والی آگ میں جھلس کر 3 نوجوان شدید متاثر ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکا؛ جاں بحق شخص کی بیوہ نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا
کراچی(نیوز ڈیسک)ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والے میڈیکل لیب کے مالک کی بیوی نے سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
متوفی کی بیوہ عظمیٰ شہزاد نے سندھ حکومت اور فیکٹری مالکان سے 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ہرجانہ مانگ لیا۔
عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر دعوے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فیکٹری مالکان اور سندھ حکومت کیخلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعویٰ دائر کیا گیا۔ 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے غیر قانونی گودام میں دھماکا ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں درخواستگزار کے شوہر شہزاد علی جاں بحق ہوگئے تھے۔ فیکٹری اور گودام مالکان کی غفلت کے باعث درخواستگزار کے شوہر جاں بحق ہوئے۔ متوفی شہزاد علی کی گودام کے قریب میڈیکل مارکیٹ میں لیب تھی۔ دھماکے کے مقدمے کے اندراج کے باوجود تاحال فیکٹری منتقل نہیں گئی ہے۔
درخواست کے مطابق حادثے کے ذمہ دار فیکٹری مالکان اور سندھ حکومت ہے۔ حادثے کے ذمے داران ہرجانے کی مد میں 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ادا کریں۔
Post Views: 2