دہشت گردی کیخلاف جنگ: غیر ملکی سفارت کاروں، سیاست دانوں، معروف سکالرز کا پاکستان کیساتھ یک زبان ہونے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی نے سر اٹھا لیا ہے،امن کے دشمن، بزلانہ کارروائیوں میں ملوث ان عناصر کے خلاف ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی سفارت کاروں، سیاست دانوں، معروف سکالرز نے متفقہ طور پر پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کو سبوتاژ کرنے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف یک آواز ہونے کا عزم کیا ہے اور ریاست کے تمام ستونوں کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ متحد رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ اس لعنت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے میں پاکستان کی مدد کی جا سکے۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
امور خارجہ کے ماہر محمد مہدی کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی میں وفاقی کابینہ کے نئے رکن طلحہ برکی، ترکی کے قونصل جنرل درماس بستگ، ایران کے قونصل جنرل مہر مواحد فار، چین کے قائم مقام قونصل جنرل مسٹر کاو، چین کے پولیٹیکل آفیسر مسٹر فان، جاپان کے پولیٹیکل آفیسر موچی زوکی، ایران کے ڈی جی خانا فرہنگ مسعودی، فرانس کے کلچرل قونصلر اے بی بی، فرانس کے چیف ایگزیکیٹو جنرل آف چائنا نے شرکت کی۔ ہائی کمیشن مسٹر بین وارنگٹن، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، ملک ریاض ممبر پنجاب اسمبلی، ڈاکٹر امجد مگسی صدر پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن آف پنجاب یونیورسٹی وغیرہ نے افطاری میں شرکت کی۔
لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا،بارش سے متعلق پیشگوئی
اس موقع پر شرکاء نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کی صدائیں بلند کیں۔ شرکاء نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر شرکاء نے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستانی فوج، ارکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اس نازک مرحلے پر پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
نوشہروفیروز، تیل منتقلی کے دوران ٹینکر میں آگ لگ گئی، گھروں اور دکانوں کو نقصان
تقریب کے میزبان و خارجہ امور کے ماہر محمد مہدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے تمام اداروں اور لوگوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی، اتحاد اور مقصد کی وضاحت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کی باہمی مشاورت سے اتحاد مضبوط ہوتا ہے جو دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے ذاتی مفادات سے اوپر اٹھ کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جانا چاہیے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو امن اور استحکام پہنچا سکیں۔
سلمان خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا، دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ
دہشت گردی سے مسلسل متاثر ہونے والے خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس افسران کی جانوں کے تحفظ کے لیے حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا ۔
صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں دہشت گردی کا زیادہ خطرہ رکھنے والے اضلاع کے ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، تاکہ وہ بہتر انداز میں گشت اور فرائض انجام دے سکیں، اور کسی بھی ممکنہ حملے کا مؤثر جواب دے سکیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کو جدید ترین ہتھیار، مواصلاتی نظام، اور تحفظاتی سازوسامان سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ وہ شدت پسندوں سے مؤثر طور پر نمٹ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صرف قوت نہیں، بلکہ خطے میں تعاون اور حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ اسی لیے افغان حکومت سے بات چیت اور بارڈر مینجمنٹ میں ہم آہنگی ہماری اولین ترجیح ہے۔
پولیس کا مطالبہ، حکومت کا فوری عمل
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ تھانے دہشت گردی کے نشانے پر رہے ہیں، جہاں گشت کے دوران پولیس افسران پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتِ حال کے پیش نظر، پولیس نے بلٹ پروف گاڑیوں اور جدید ہتھیاروں کا مطالبہ کیا تھا، جس پر حکومت نے عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس ایچ اوز اور دیگر اہلکار گشت کے دوران خطرے میں ہوتے ہیں، ماضی میں کئی افسوسناک واقعات پیش آ چکے ہیں۔ بلٹ پروف گاڑیاں نہ صرف ان کی جانوں کے تحفظ کا ذریعہ بنیں گی، بلکہ فوری ردِعمل میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔
کرپشن پر زیرو ٹالرنس: چھ اہلکار معطل
جہاں ایک طرف حکومت پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے، وہیں محکمے کے اندر صفائی کا عمل بھی جاری ہے۔ کرپشن اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط کے الزام میں چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدام اس پیغام کا حصہ ہے کہ قانون کے محافظوں سے کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔