نیوزی لینڈ نے اچھی بولنگ کی، آئندہ غلطیوں پر قابو پائیں گے: سلمان آغا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے بولرز نے پاور پلے میں اچھی بولنگ کی، غلطیوں پر قابو پائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ اگلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، نئے کھلاڑی جتنے زیادہ میچز کھیلیں گے اتنا سیکھیں گے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم انتہائی ناقص کارکردگی کی بدولت پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ سے 9 وکٹوں سے شکست کھا گئی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قومی ٹیم کی سدرہ امین نے ون ڈے کرکٹ میں 2ہزار رنز بنالئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان ویمن کرکٹر سدرہ امین نے ایک روزہ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سدرہ امین نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ 33 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے اپنے 75ویں میچ کی 73ویں اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے ہیں، میچ میں انہوں نے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سدرہ امین نے میچ میں 150 گیندوں کا سامنا کیا اور 12 چوکے بھی لگائے، وہ 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی پاکستان کی تیسری کھلاڑی بن چکی ہیں۔
ان سے پہلے بسمہ معروف اور جویریہ خان نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔