UrduPoint:
2025-07-25@13:47:32 GMT
امریکی صدر منگل کوروسی ہم منصب سے روس۔یوکرین جنگ بندی پر بات کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ منگل کو روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کے ساتھ یوکرین کے تنازع کو حل کرنے کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
(جاری ہے)
شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ شام کو فلوریڈا سے واشنگٹن جانے والی پرواز کے دوران ایئر فورس ون میں سوار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم روس کے ساتھ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، میں منگل کو روسی صدر سے بات کروں گا۔
ہفتے کے آخر میں بہت سا کام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین اور پاور پلانٹس روسی رہنما کے ساتھ ان کی گفتگو کا حصہ ہوں گے۔ امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم زمین کے بارے میں بات کریں گے۔ ہم پاور پلانٹس کے بارے میں بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا ہم اس جنگ کو ختم کر سکتے ہیں۔ شاید ہم کر سکتے ہیں، شاید ہم نہیں کر سکتے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس بہت اچھا موقع ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
امریکی ایلچی نے جنگ بندی معاہدہ ناکام ہونے کا ذمہ دارحماس کو قرار دیدیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)امریکی ایلچی نے جنگ بندی معاہدہ ناکام ہونے کا ذمہ دارحماس کوقراردے دیا۔امریکی ایلچی سٹیووٹکوف کے مطابق لگتا ہیغزہ میں جنگ بندی حصول کی کوئی خواہش موجود نہیں، مشاورت کے لئیغزہ جنگ بندی مذاکرات سے اپنی ٹیم واپس بلالی، حماس کے تازہ ردعمل کے بعد مشاورت کے لئے اپنی ٹیم واپس بلائی۔(جاری ہے)
امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ ہم اب یرغمالیوں کو گھرلانے کے لئے متبادل آپشنز پرغور کریں گے۔