بھارتی اداکار کے گھر چوری کی بڑی واردات؛ نقدی، سونے اور ہیرے کے زیورات چوری ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
بھارتی تیلگو فلموں کے اداکار وشواک سین کے گھر میں چوری کی بڑی واردات کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق، 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات چوری ہوگئے۔
تیلگو اداکار وشواک سین کا حیدرآباد کے فلم نگر میں واقع گھر 16 مارچ کو لوٹ لیا گیا۔ اداکار کے والد، سی راجو المعروف کراٹے راجو، نے قریبی پولیس اسٹیشن میں چوری کی شکایت درج کرائی۔
رپورٹس کے مطابق چوروں نے ہیرے کی انگوٹھی، سونے کے زیورات اور 2.
ایک رپورٹ کے مطابق چوری تیسری منزل پر ہوئی، جہاں اداکار کی بہن وَنمائی رہتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 16 مارچ کو صبح تقریباً 5:50 بجے پیش آیا، جب وشواک سین گھر پر موجود نہیں تھے۔ وَنمائی نے جاگنے کے بعد اپنے کمرے میں بکھرے ہوئے سامان کو دیکھا اور اپنے والد کو بتایا، جنہوں نے بعد ازاں پولیس میں شکایت درج کرائی۔
وشواک سین کے خاندان نے پولیس کو بتایا کہ واقعے سے دو دن پہلے تک وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
شکایت درج کرانے کے بعد، پولیس اہلکاروں نے وشواک سین کے گھر کا معائنہ کیا اور انگلیوں کے نشانات اور دیگر سراغ جمع کیے۔ چوروں کو پکڑنے کے لیے قریبی کیمروں کے سی سی ٹی وی فوٹیج تک بھی رسائی حاصل کی گئی۔ کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ وشواک سین کو آخری بار تیلگو فلم 'لَیلا' میں دیکھا گیا تھا، جس کے غیر مہذب اور فحش مذاق پر تنقید کی گئی تھی۔ اداکار نے فلم کی ناکامی کو تسلیم کیا اور مزید بہتر کام کرنے کا وعدہ کیا۔ وشواک سین اب ڈائریکٹر کے وی انودیپ کے ساتھ مل کر ’’فنکی‘‘ نامی فلم میں کام کریں گے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی، جس سے 11 افراد جُھلس کر شہید ہوگئے۔ مغربی غزہ سٹی میں گھر پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے، جبکہ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں جنگی طیاروں کے حملے میں 3 عام شہری، جن میں 2 بچیاں بھی شامل تھیں، شہید ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری ہیں، بمباری میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں کم از کم 32 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی، جس سے 11 افراد جُھلس کر شہید ہوگئے۔ مغربی غزہ سٹی میں گھر پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے، جبکہ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں جنگی طیاروں کے حملے میں 3 عام شہری، جن میں 2 بچیاں بھی شامل تھیں، شہید ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں اُن مشینری اور بلڈوزروں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو غزہ میں ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں پولیو مہم بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ ادھر اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس میں 5 سے 7 سال جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کر دیں جبکہ منصوبے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے بیان حلفی میں نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔