منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، تربیلا ڈیم صرف 2 فٹ کی دوری پر
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، تربیلا ڈیم صرف 2 فٹ کی دوری پر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا جبکہ تربیلا میں سطح ڈیڈ لیول سے تقریبا تین فٹ اوپر ہے۔ تربیلا۔ منگلا اور چشمہ میں آج پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 3 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول ایک ہزار پچاس فٹ ہے۔ اس وقت پانی کی سطح بھی اتنی ہی۔ ڈیم میں پانی کی آمد 19 ہزار 800 اور اخراج 19 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔دوسری طرف تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول چودہ سو دو فٹ جبکہ اس وقت پانی چودہ سو چار اعشاریہ نو تین فٹ ہے ۔ ڈیم میں پانی کی آمد انیس ہزار 600 اور اخراج 20 ہزار کیوسک جبکہ قابل استعمال ذخیرہ 14 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں کم از کم 638 اعشاریہ ایک پانچ فٹ پانی موجود رہنا ضروری ہے ۔ موجودہ سطح 639 اعشاریہ تین صفر فٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ قابل استعمال ذخیرہ 17 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد اکتیس ہزار سات سو کیوسک اور اخراج 27 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اس وقت منگلا ڈیم میں 72 ہزار ایکڑ فٹ، تربیلا ڈیم میں 14 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ بیراج میں 17 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تربیلا ڈیم منگلا ڈیم ڈیڈ لیول
پڑھیں:
ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
فائل فوٹوادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔