شرارتی بندر نے رشوت لے کر شہری کا موبائل لوٹا دیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بندر ایک چالاک جانور تصور کیا جاتا ہے جس کی دلچسپ حرکات انسانوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔ بندر میں چوری کرنے اور سامان چھین کر بھاگنے کی عادت عام طور پر پائی جاتی ہے۔
ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا جب ایک بندر کسی کا موبائل فون چھین کر بھاگا تاہم اس نے رشوت وصول کر کے صارف کا موبائل فون واپس کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارت کا شہر ورنداون شرارتی بندروں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں بندر لوگوں کا سامان چھین کر بھاگ جاتے ہیں اور واپس کرنے پر اپنی پسند کی چیزوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اب حال ہی میں ورنداون سے ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ بندر ایک شخص کا قیمتی سام سنگ S25 الٹرا اسمارٹ فون لے کر عمارت پر چڑھ گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Modern monk ???? (@kartik_rathoud_134)
مذکورہ شخص نے اپنا موبائل واپس لینے کے لیے مختلف طریوے آزمائے جن میں بندر کو دو سے تین مشروبات کے پیکٹ دینے کی پیشکش بھی کی لیکن بندر نے انکار کر دیا۔
کئی بار کوششوں کے بعد بندر نے آخر کار آم کے جوس کا پیکٹ بطور رشوت لینے کے بعد موبائل فون واپس کر دیا۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے جس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل بندر کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔
مزیدپڑھیں:سجل علی اور اذان سمیع بیچ سڑک پر لڑے پڑے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
منیب بٹ نے صابری قوال کے قتل پر خاموشی کے خلاف آواز اٹھا دی، ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے گزشتہ دنوں صابری قوالوں کے لرزہ خیز قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی رہنماؤں کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔
منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوبیان میں کہا کہ جس بے دردی سے صابری خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا گیا، وہ نہ صرف ناقابلِ برداشت ہے بلکہ انسانیت کے خلاف ظلم کی بدترین مثال بھی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے سانحات پر وہ تمام آوازیں وہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سماجی کارکنان کہاں ہیں جو دہشتگردوں کو مارنے پر بھی شور مچاتے ہیں؟
اداکار کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا صرف مخصوص حالات یا مقاصد کے لیے نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہر اس موقع پر بولا جانا چاہیے جب انسانی جانوں کی حرمت پامال ہو۔
A post common by VeryFilmi (@veryfilmi)
منیب بٹ نے کہا کہ صابری قوال فیملی کے تین لوگوں کو قتل کردیا گیا ان کے گھر والوں کا کیا حال ہوگا وہ بھی ہماری طرح کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکار تھے جو محبت بانٹنے پرفارم کرنے جارہے تھے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیئے تاکہ آئندہ کوئی بھی فنکار یا عام شہری اس قسم کے ظلم کا شکار نہ ہو۔
سوشل میڈیا منیب بٹ کا یہ ویڈیو بیان تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور صارفین کی بڑی تعداد نے منیب کے مطالبات کی حمایت بھی کی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu