کراچی (شوبز ڈیسک)رمضان کے بابرکت مہینے میں ہر چینل کی جانب سے خصوصی ٹرانسمیشنز جاری ہیں، جہاں معروف شخصیات ناظرین کو روحانی و مذہبی رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔ شانِ رمضان کی روایتی ٹیم سے لے کر جاویدیہ سعود، رابعہ انعم، احسن خان اور دانش تیمور جیسے بڑے نام اس سیزن کی ٹرانسمیشنز کو کامیابی سے سنبھال رہے ہیں۔

تاہم، اس بار ان شوز میں کچھ نیا اور حیران کن دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایسے کالرز جو دین اور روحانیت سے زیادہ سنسنی اور حیرت پھیلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صارفین کے مطابق یہ نیا ٹرینڈ رمضان شوز میں جعلی کالز کا ہے، جن کا مقصد صرف توجہ حاصل کرنا اور ریٹنگز بڑھانا معلوم ہوتا ہے۔
عجیب و غریب کالز جو سب کو حیران کر گئیں!

View this post on Instagram

A post shared by Green TV Entertainment (@greenentertainment.

official)


تقریباً ہر چینل کے اسلامی سیگمنٹ میں ناظرین کو علماء کرام سے سوالات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے، لیکن اس بار یہ سلسلہ کچھ زیادہ ہی عجیب ہو گیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)


گرین ٹی وی کے شو میں ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی بیوی کو پیار بھرے ناموں سے بلا سکتا ہے؟ حتیٰ کہ اس نے پوچھا کہ کیا وہ اپنی بیوی کو “بے بی” کہہ سکتا ہے!

ایک خاتون نے حیران کن سوال کر ڈالا، “اگر مرد چار شادی کر سکتا ہے، تو عورت دو شادیاں کیوں نہیں کر سکتی؟”
ایک اور کالر، جو پہلے ہی چار بیویوں کا شوہر تھا، نے پوچھا کہ پانچویں شادی کے لیے کوئی خاص وظیفہ ہے؟

جاویریہ سعود کے شو میں ایک کال ایسی آئی جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ اسی طرح، فضاا علی کے شو میں بلیک میلنگ سے متعلق ایک بے تکا واقعہ سنایا گیا۔

عوام کا ردعمل – “کیا یہ سب پہلے سے طے شدہ ہے؟”
یہ کالز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ ہے اور چینلز صرف ریٹنگز اور وائرل مومینٹس بنانے کے چکر میں رمضان کی روح کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ کوئی میزبان کے انداز پر تنقید کررہا ہے تو کوئی کالرز کے سوالات پر۔

رمضان ٹرانسمیشنز کو دین اور نیکی کی تبلیغ کے لیے استعمال کرنا چاہیے، لیکن یہ غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی سوالات نہ صرف ناظرین کو پریشان کر رہے ہیں بلکہ ان ٹرانسمیشنز کے اصل مقصد پر بھی سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، والد کی جگہ شادہ شدہ بیٹی سرکاری نوکری کے لیے اہل قرار

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رہے ہیں

پڑھیں:

شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے قریب بنارس کالونی میں شوہر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق بنارس فرنٹیئر کالونی نمبر 02 سیڑھی بابا مزار کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ملکیت کے نام سے ہوئی، جسے تیز دھارآلے سے گلے پر وار کرکے قتل کیا گیا۔

کراچی: شادی کے 6 دن بعد شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلا دی، ملزم گرفتار نہ ہو سکا

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جارہی ہے۔

 ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کے قتل میں اس کا شوہر شعیب ملوث ہے جبکہ قتل میں استعمال ہونے والا چُھرا بھی پولیس نے برآمر کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کے وقت مقتولہ کے 4 میں 3 بچے گھر پر تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
  • شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
  • پرائم استعمال کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس خطرے میں، ایمازون نے خبردار کردیا
  • کراچی: سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا
  • جعلی بیج زراعت اور کلائیمیٹ چینج
  • ہنی ٹریپ اور ملازمت کی سکیموں کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف
  • حمیرا اصغر کے خلاف کرایہ داری کیس کی تفصیلات سامنے آگئیں، کتنے لاکھ روپے واجب الادا تھے؟
  • کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
  • مہوش حیات ساتھی اداکار ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید برہم
  • حمیرا اصغر کی موت کی وجہ کرائے کا تنازعہ تو نہیں؟ نئی دستاویزات منظرعام پر آگئیں