بیلجیئن سینما کی معروف اداکارہ ایمیلی ڈیکین 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ایمیلی ڈیکین، جنہوں نے 1999 میں کانز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا، ایڈرینل گلینڈ کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔

ایمیلی ڈیکین نے اکتوبر 2023 میں اس بیماری کا انکشاف کیا تھا، جس میں ایڈرینل گلینڈز یعنی گردوں کے اوپر واقع غدود میں کینسر کے خلیات پھیل جاتے ہیں، جس کی وجہ سے جسم میں ہارمونل عدم توازن اور دیگر پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں۔

ایمیلی 29 اگست 1981 کو بیلجیئم میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بیلجیئم کے میوزک اینڈ اسپوکن ورڈ اکیڈمی سے حاصل کی۔12 سال کی عمر میں تھیٹر میں اداکاری کا آغاز کرنے والی ایمیلی نے 17 سال کی عمر میں اپنی پہلی فلم روزیٹا (Rosetta) میں مرکزی کردار ادا کیا، جس کے بعد انہیں کانز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔

ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے کیریئر کا سنگ میل ثابت ہوئی بلکہ ان کی اداکاری کے معیار کو بھی عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ایمیلی نے اپنی زندگی کے دوران متعدد فلموں میں شاندار اداکاری کی اور بیلجیئن سینما میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔

ان کی وفات سینما کی دنیا کے لیے ایک بہت بڑی نقصان ہے، اور ان کے مداح اور فلم انڈسٹری ان کی کمی شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔ان کے انتقال کی خبر پر دنیا بھر میں شائقین اور اداکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور ان کی بے مثال اداکاری کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟

کناڈا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون ایک سائبر حملے میں ہیک ہوگیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوا جب انہیں ایک پیغـام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا ایک آن لائن آرڈر کسی مسئلے کے باعث ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔

اس پیغام میں دیے گئے مخصوص علامات والے نمبر پر کال کرنے کا کہا گیا تاکہ آرڈر ڈیلیور کروایا جاسکے۔ جب پریانکا اور اوپیندرا راؤ نے یہ نمبر ملایا تو ان کے موبائل فونز نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کے فونز ہیک ہوگئے۔

ہیکرز نے دونوں کے موبائل میں موجود دوستوں اور اہل خانہ کے نمبرز پر پیغامات بھیج کر 55 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ کچھ ہی گھنٹوں میں یہ رقم واپس کردیں گے۔

یاد رہے کہ اوپیندرا راؤ نے واقعے کی اطلاع پولیس اور سائبر کرائم یونٹ کو کردی ہے جس پر ان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
  • شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
  • لوگ کہتے ہیں میں کرینہ کپور جیسی دکھائی دیتی ہوں، سارہ عمیر
  • پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری بائولے پن سے آگاہی کا عالمی دن 28 ستمبرکومنایا جائیگا
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
  • علی پور: سیلاب میں جاں بحق 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
  • بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے ہاں بچے کی ولادت متوقع؟ بھارتی میڈیا نے پیدائش کا مہینہ بھی بتادیا
  • پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر کے انتقال کا سبب ڈاکٹرز نے بتا دیا
  • معروف چائلڈ اسٹار، انفلوئنسر انتقال کرگئے
  • قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ