بانی سے ملاقات کرائیں تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرینگے، پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
تحریک انصاف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت پارٹی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے سے مشروط کردی۔
پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کیلئے بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، زرتاج گل، عامر ڈوگر، علی محمد خان، بیرسٹر علی ظفر، حامد رضا اور دیگر کے نام پیر کو دیے تھے۔
سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں رات گئے فیصلہ تبدیل کیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھ دیا ہے جس مٰن کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے پہلے مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔
چیف وہپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر بھی یہی مطالبہ لیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے پاس پہنچ گئے اور کہا کہ 3 رکنی پارلیمانی وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
عامرڈوگر نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری سے بھی ملاقات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سپورٹ کے بغیر کوئی کامیاب پالیسی نہیں بنائی جا سکتی، چاہتے ہیں دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی اور خارجہ پالیسی وہ بنے جسے بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہو۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اجلاس میں
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل بھی سامنے آگیا
بھارت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس کے ممکنہ اثرات کا بغور جائزہ لے گی اور قومی سلامتی کو ہر حال میں مقدم رکھے گی۔
وزارتِ خارجہ (MEA) کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا ہے
’ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ حکومت اس پیشرفت سے باخبر تھی جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے زیرِ غور تھی۔
Our response to media queries on reports of the signing of a strategic mutual defence pact between Saudi Arabia and Pakistan
???? https://t.co/jr2dL0L4xP pic.twitter.com/Exlrm4wBEw
— Randhir Jaiswal (@MEAIndia) September 18, 2025
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاہدے کے اثرات کا مطالعہ کریں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ یہ ہماری قومی سلامتی، خطے اور عالمی استحکام پر کس طرح اثرانداز ہوگا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت قومی مفادات کے تحفظ اور ہر سطح پر جامع سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں