City 42:
2025-08-02@08:29:42 GMT

23 مارچ؛ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک: 23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں تقریب منعقد کی جائے گی۔

صدر آصف علی زرداری یوم پاکستان کی  تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم اور تمام سروسز چیف شرکت کریں گے۔ صدر مملکت قومی پرچم لہرائیں گے۔

اس موقع پاک آرمی کے  دستے کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو سلامی پیش کی جائے گی۔ پاک فضائیہ کا دستہ بھی ایوان صدر کے اوپر فلائی پاسٹ کرے گا۔ تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کا اختتام ، سفیرعاصم افتخار احمد نے استقبالیہ تقریب منعقد کی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کی جولائی کے مہینے کیلئے پاکستان کی صدارت کی مدت کے اختتام پر ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں اقوام متحدہ میں تعینات سفارتی مشنز کے سربراہان، اعلیٰ یو این حکام، ممتاز شہریوں اور سینئر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔سفیر عاصم افتخار احمد نے استقبالیہ میں شریک تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورپاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران ان کے بھرپور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے خصوصی طور پر سابق سفیر منیر اکرم کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان نے ایجنڈا آئٹمز کے علاوہ دو اہم تقاریب کا اہتمام بھی کیا جن میں ’’کثیرالجہتی تعاون اور تنازعات کے پرامن تصفیہ کے ذریعے بین الاقوامی امن و سلامتی کا فروغ‘‘ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی مباحثہ بھی شامل ہے ،اس اجلاس کے اختتام پر 15 رکنی کونسل نے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا جس میں تمام رکن ممالک سے تنازعات کے پرامن تصفیہ سے متعلق کونسل کی قراردادوں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا، دوسرا اہم اجلاس اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے مابین تعاون بڑھانے پر مرکوز تھا، جس کے بعد ایک صدارتی بیان بھی جاری کیا گیا۔

پاکستان نے ’’مشرق وسطیٰ کی صورت حال بشمول مسئلہ فلسطین‘‘کے موضوع پر سلامتی کونسل کے سہ ماہی مباحثے کی بھی صدارت کی۔ تمام اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کی۔

متعلقہ مضامین

  • بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی: آرمی چیف
  • پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کا اختتام ، سفیرعاصم افتخار احمد نے استقبالیہ تقریب منعقد کی
  • ہنڈا اٹلس کارز نے پاکستان کی پہلی ہائبرڈ ایچ آر وی ای: ایچ ای وی متعارف کرادی
  • اربعینِ امام حسینؑ پر راستوں کی بندش کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں احتجاجی ریلی
  • ریمدان بارڈر کی جانب مارچ، حسینی تیار ہوجائیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اعلان
  • سعودی عرب میں پاکستان کے یوم آزادی شایانِ شان انداز میں منانے کی تیاریاں مکمل
  • غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی: بلوچستان حکومت
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
  • حقوق بلوچستان مارچ؛ پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی میں معاملات طے پا گئے
  • پنجاب اسمبلی میں گداگروں کیخلاف قرارداد منظور